protect-dry-skin

سردیوں میں خشک جلد کے لیےآسان نسخے

EjazNews

موسمِ سرما میں خواتین کا سب سے بڑا مسئلہ خشک جلد ہوتی ہے- اس موسم میں اپنی جلد کو خشکی سے بچانے اور اسے نرم و ملائم رکھنے کے لیے خواتین کئی قسم کی کریمیں یا ٹوٹکے استعمال کرتی ہیں- لیکن ہم آپ کو سردیوں میں خشک جلد سے بچاؤ کے لیے چند ایسے قدرتی موئسچرائزر بتائیں گے جنہیں آپ باآسانی گھر پر تیار کرسکتی ہیں-
شہد : 
شہد کھانے کے علاوہ جلد کی نمی کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ شہد جلد کے لئے ایک بہترین موئسچرائزر کے طور پر جانا جاتا ہے ۔ 
طریقہ : 
شہد اور دودھ دو، دو کھانے کے چمچ لے کر آپس میں اچھی طرح ملا کر پیسٹ بنالیں ۔اس پیسٹ کو اپنی جلد پر لگا کر 10سے 15منٹ تک لگا رہنے دیں ۔اب جلد کو دھو لیں یا شاور لے لیں ۔
گلیسرین : 
گلیسرین جلد کی نمی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے ، یہی وجہ ہے کہ گلیسرین کو کئی اقسام کی کریمز اور لوشنز میں بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ 
طریقہ : گلیسرین اور عرق گلاب چار ، چار کھانے کے چمچ لے کر ملا لیں (عرق گلاب نہ ہو تو سادہ پانی بھی لے سکتے ہیں )۔سونے سے پہلے اس مکسچر کو اپنے ہاتھ ، چہرے اور جہاں لگانا چاہیں وہاں لگاکر مساج کرلیں ۔اگلی صبح نیم گرم پانی سے دھولیں یا شاور لے لیں ۔روز سونے سے پہلے یہ عمل کریں اور جب تک ضرورت محسوس کریں دھراتے رہیں ۔
ایلوویر ا : ایلوویرا کے پتے اور جیل جلد کی نمی کے لیے انتہائی اہم ہیں ۔ ایلوویرا کے پتوں کو استعمال کرنے کا طریقہ درج ذیل ہے ۔ 
طریقہ : تھوڑا سا ایلوویرا جیل لے کر جلد پر لگا لیں ۔مساج کرکے پندرہ منت تک لگا رہنے دیں ۔اب نیم گرم پانی سے دھولیں ۔تین سے چار دن تک حسب ضرورت یہ عمل دھرائیں ۔
گلا ہو ا کیلا : 
اگر کیلا گل جائے تب بھی اس کو ضائع کرنے کی بجائے اس کو جلد کے لئے استعمال کریں ۔کیلے کے اندر پائے جانے والے وٹامن اور اینٹی آکسیڈنٹ جلد کے لئے انتہائی مفید ہیں ۔ 
طریقہ : کیلے کو میش کر کے پیسٹ بنالیں ۔ایک چائے کا چمچ شہد شامل کرلیں ۔اب اس مکسچر کو جلد پر اچھی طرح لگا کر آدھے گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں ۔
اب نیم گرم پانی سے دھولیں ۔ہر دو دن کے بعد یہ عمل دھرائیں ۔
ناریل کا تیل : 
ناریل کے تیل میں فیٹی ایسڈ اور دیگر اجزاء جو جلد کے لئے نہایت مفید ہیں پائے جاتے ہیں ۔ جسکی وجہ سے یہ جلد کو تروتازہ اور نرم و ملائم رکھنے میں اہم کردار کرتا ہے ۔ 
طریقہ : تھوڑا سا ناریل کا تیل کے کر مائیکرویو اوون میں معمولی سا گرم کرلیں ۔گرم کیا ہوا تیل جلد پر لگائیں ، اچھی طرح مسا ج کرکے دس منٹ تک لگا رہنے دیں ۔
اب شاور لے لیں ۔دن میں ایک مرتبہ یہ عمل کریں ۔

یہ بھی پڑھیں:  میک اپ کے ذریعے اپنی جلد میں نکھار کیسے پیدا کریں؟