کسمپرسی کی حالت میں موت

بالی ووڈ ایک اور ولن سے محروم ہو گیا

EjazNews

بالی ووڈ کے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائے گئے

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 80 اور 90ء کی دہائی میں دراز قد کی وجہ سے پہچانے جانے والے معروف ولن مہیش آنند اپنے فلیٹ سے مردہ حالت میں پائے گئے ہیں۔ آنند کی لاش دو دن پرانی ہونے کی وجہ سے خراب حالت میں تھی جسے فوری پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔مہیش کئی سالوں سے اکیلے فلیٹ میں رہ رہے تھے اور بے روزگار ہونے کی وجہ سے مالی طور پر پریشان تھے جب کہ 15 سال بعد انہوں نے گووندا کی رواں سال ریلیز ہونے والی فلم ’’رنگیلا راجہ‘‘ میں بھی کام کیا تھا۔واضح رہے کہ مہیش آنند اپنے فنی کیریئر میں امیتابھ بچن، دھرمندرا،سنی دیول ،گووندا اور سنجے دت جیسے معروف اداکاروں کے ساتھ کئی فلمیں میں ولن کا کردار ادا کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  منفرد فلمیں بنانے والاایک نادر فلم سازعباس کیا رستمی