italian_spaghetti

اسپیگھٹی (اٹالین اسٹائل)

EjazNews

اشیاء ووزن:
قیمہ 250گرام، تیل دوکھانے کے چمچے، بٹن مشروم (باریک کاٹ لیں)50گرام، اسپیگھٹی 250گرام، کاٹیج پنیر150گرام، لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچہ، ٹماٹر ساس دو کھانے کے چمچے، ٹماٹر (چھیل لی)آٹھ عدد، روز میری آدھا کھانے کا چمچہ، اوریانو آدھا کھانے کا چمچہ، تلسی کے پتے (باریک کٹے ہوئے)چند، نمک حسب ذائقہ، سر خ مرچ پائوڈ حسب پسند، مکھن 25گرام، پیاز (باریک کاٹ لیجئے )ایک عدد، زیتون کا تیل دو کھانے کے چمچ۔
ترکیب:
اسپیگھٹی کو پانی میں دو کھانے کے چمچے تیل اور نمک کے ساتھ ابال لیں۔ چھان کو سائیڈ میں رکھ دیں۔ اب ایک پین میں زیتون کا تیل اور مکھن گرم کریں۔ پیاز، لہسن، ادرک فرائی کیجئے۔ اس کے بعد قیمہ ڈال کر بھونیں۔ ساتھ ہی مشروم بھی شامل کردیں۔ تھوڑی دیر تلیں۔ ا س میں اوریگانو، تلسی کے پتے، سرخ مرچ پائوڈرٹماٹر، ٹماٹر ساس، روز میری ،آدھا کپ پانی شامل کردیں اور مزید پکائیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو چولہا بند کر دیں۔ ایک ڈش میں پہلے سے ابلی ہوئی اسپیگھٹی اور اوپر قیمہ ڈال دیں۔ آخر میں کاٹیج چیز اور تلسی کے پتے چھڑک دیں۔ تین منٹ کے لئے پہلے سے گرم اوون میں رکھ دیں اور گرم پیش کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں:  کوفتہ پلاؤ

اپنا تبصرہ بھیجیں