bitter_gourd_daal

چنے کی دال اور کریلے

EjazNews

اشیاءووزن:
کریلے درمیانہ سائز ایک سے ہوں آدھا کلو، دال ایک پاﺅ، نمک، سرخ مرچ، حسب ذائقہ، امچور چائے کی ایک چمچی برابر، ہری مرچ ، ہرا دھنیا، تھوڑا سا گرم مسالہ ایک چائے کی چمچی برابر، گھی یا تیل ایک پاﺅ۔
ترکیب:
کریلے کھرچ کر چھیل لیں ۔ ان کے بیج نکال دیں اورنمک لگا کر رکھ دیں۔
دال دو گھنٹے پہلے بھگو دیں اس میں نمک اور سرخ مرچ ڈال کر پکنے کے لئے رکھ دیں ۔ پانی اتنا ڈالیں کہ دال گل جائے اورپانی بالکل خشک ہو جائے۔ دال تو گل جائے لیکن دانے نہ ٹوٹیں۔ اب اس میں گرم مسالہ امچور اور سبز مرچ ہرا دھنیا ڈال کر ہاتھ سے ملا لیں۔ کریلوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کریں اور ان میں یہ مسالہ بھر دیں۔ ان کا کاٹا ہوا حصہ سوئی دھاگے سے سی دیں۔ اور کڑاہی میں گھی یا تیل ڈال کر آہستہ آہستہ ہلکی آنچ پر تلتے جائیں۔ یہاں تک کہ کریلے سرخ ہو جائیں جتنی ہلکی آنچ پر کریلے سرخ ہونگے اتنے ہی مزیدار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں:  مرچی کا سالن

اپنا تبصرہ بھیجیں