asad_umer_lock_down

لاک ڈاﺅن میں 9مئی تک توسیع کر دی گئی

EjazNews

اسلام آباد میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی و نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ سحر اور افطار کے وقت ملک میں کہیں لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ جس کا نوٹیفکیشن بھی جلد جاری ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی ریلیف پروگرام کے نام سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا فلاحی کام ہورہا ہے، پروگرام کے تحت اب تک 57 لاکھ خاندانوں میں 69 ارب روپے کی رقم تقسیم کر چکے ہیں، پروگرام کے آغاز میں ایک کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک پہنچنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا اور 144 ارب روپے تقسیم ہونے تھے، پروگرام کا تقریباً نصف حصہ مکمل ہوچکا ہے اور یہ رمضان میں بھی جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے مہینے کی مبارکباد دیتا ہوں۔ان کا کہناتھا کہ اس رمضان میں جتنی عبادت ہوگی میرے خیال میں پہلے رمضان سے زیادہ ہوگی۔
اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس ماہ میں کوشش کریں آپ کی وجہ سے کسی کو نقصان نہ ہو ۔ ڈاکٹرز نے احتیاطی تدابیر بتائی ہوئی ہیں۔ لیکن مجموعی طور پر پاکستانیوں نے دکھایا کہ مشکل سفر میں گامزن ہو کر دکھایا ہے۔ اور بہت بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں لاک ڈاو¿ن کی موجودہ صورتحال 9 مئی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ان کا کہناتھا کہ اگر ہم نے بد احتیاطی کی تو عید پر ہمیں اور بندشیں لگانی پڑیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا بھر میں کرونا کی دوسری شدید ترین لہر

اپنا تبصرہ بھیجیں