لسوڑا_کا_اچار

لسوڑا کا اچار

EjazNews

اشیاءووزن:
لسوڑے دو کلو، سرخ مرچیں ایک چھٹانک، کھٹائی ایک چھٹانک، نمک آدھ پاﺅ، لہسن ایک چھٹانک، کلونجی آدھ چھٹانک، شکر دو کلو، عمدہ سرکہ ڈھائی کلو۔
ترکیب:
کسی کھلے منہ کے برتن میں سرکہ ڈال کر شکر کو اس میں حل کر لیں اور کپڑے میں اچھی طرح چھان کر رکھ لیں۔ تمام مسالوں کو کوٹ کر شکر اور سرکہ ملے مرکب میں ڈال دیں۔ لہسن چھیل کر ثابت ہی ڈالنا ہے اس مرکب کو دھوپ میں رکھ دیں۔
اب لسوڑوں کوپانی میں ابال لیں۔ جب ذرا گل جائیں تو اتار لیںاور پانی نچوڑ کر دھوپ میں پھیلا دیں۔ لسوڑھے سوکھ جائیں تو ان کے اوپر کی ٹوپیاں اتار دیں اور ان لسوڑوں کومسالے والے سرکے میں ڈال دیں۔
چند دن کے بعد استعمال کریں۔ برسات کے دنوں میں اچار کو دھوپ میں ضرور رکھیں۔
مزے دار اچار تیار ہے!

یہ بھی پڑھیں:  مسٹر آلمنڈ چکن

اپنا تبصرہ بھیجیں