pak_army_piolat

پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات میں گر کر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

EjazNews

ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کا مشتاق طیارہ گجرات کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، طیارہ معمول کی تربیت پرواز پر تھا۔ اس المناک حادثے میں دونوں پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہو گئے ہیں، میجر عمر کا تعلق گجرات اور لیفٹیننٹ فیضان کا تعلق کلر کہار سے بتایاجارہا ہے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق یہ طیارہ معمول کی پرواز پر تھا۔میجر عمر انسٹر کٹر پائلٹ تھے جبکہ لیفٹیننٹ فیضان طیارہ اڑانے کی تربیت حاصل کر رہے تھے۔

پاک فضائیہ کا F_16لڑاکا طیارہ اسلام آباد میں گر کر تباہ

یاد رہے اس سے قبل بھی امسال 7جنوری کو پاک فضائیہ کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا اور حادثے میں پائلٹ شہید ہو گیا تھا۔

ایوی ایشن کا طیارہ گر کر تباہ ، 18افراد جاں بحق
یہ بھی پڑھیں:  کس ائیر لائنز کی کتنی پروازیں پاکستان آسکیں گی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں