imran-khan-zindgi

وزیراعظم کا ریلیف فنڈ :ایک گھنٹے میں پاکستانیوں نے13کرو ڑ میں جمع کرودئیے

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے کرونا ریلیف فنڈ بنا دیا ہے۔ اس حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا ہے میں چاہتا ہوں کہ سب اس فنڈ میں اپنا حصہ ڈالیں تاکہ ان لوگوں کی دیکھ بھال ممکن ہو سکے جنہیں بندشوں (لاک ڈائون) نے افلاس کے کنارے لا کھڑا کیا ہے۔
وزیراعظم نے نیشنل بینک کا اکائونٹ نمبر ’’4162786786‘‘ بھی شیئر کیا جس میں عطیات بھجوائے جا سکتے ہیں۔
پاکستانی عوام نے وزیراعظم کرونا ریلیف فنڈ کا خیرمقدم کرتے ہوئے صرف ایک گھنٹے میں 13 کروڑ 25 لاکھ فنڈ جمع کروا دیئے ہیں۔

یہ صورتحال ایسی ہے جس میں ہر شخص کو اپنے حیثیت کے مطابق حصہ ڈالنا چاہیے کیونکہ تا دم تحریر پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد 2119ہوچکی تھی اور اس وائرس کی زد میں آکر ملک بھر میں 27افراد جاں بحق بھی ہو گئے ہیں۔ اس وبا کا اثر بڑھ رہا ہے اور اس کو قابو کرنے کیلئے تقریباً پورا ملک لاک ڈائون ہوا ہے۔ لیکن اس کے باوجود پنجاب میں 748،سندھ میں 709، خیبر پختونخوا میں 253، گلگت بلتستان میں 184، اسلام آباد میں 58 اور آزاد کشمیر میں اس کے 09مریض سامنے آچکے ہیں۔
یہ وبا امیر اور غریب کی کوئی تمیز نہیں کر رہی ۔ طاقتور اور کمزور سب اس کے آگے بے بس ہیں ۔ امریکہ جیسے طاقتور ملک میں ہلاکتوں کی تعداد ایک حد سے بڑھ چکی ہے ۔برطانوی وزیراعظم اس کی زد میں آگئے ہیں۔
اس وقت ہر اس شخص کا فرض بنتا ہے جو اللہ کی راہ میں کچھ دینا چاہتا ہے وہ دے ۔ کیونکہ اس وقت بہت زیادہ سفید پوش لوگ ایسے ہیں جو امداد کے مستحق ہیں ۔ شاید وہ خود جا کر کبھی نہیں مانگیں گے ان تک خوراک پہنچانا وقت کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں کورونا کی صورتحال،لاہور میں ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے سختی کرنے کا فیصلہ

اپنا تبصرہ بھیجیں