pomegranate_juice

شربت انار

EjazNews

اشیاءووزن:
شیریں انار کے دانے ایک کلو، چینی ایک کلو یا چار پیالی چائے والی، پانی آدھا لیٹر۔
ترکیب:
انار کے دانے کسی باریک کپڑے میں تھوڑے تھوڑے ڈال کرانار کا عرق دبا کر نکال لیں اور پھوک پھینک دیں۔
ایک دیگچی میں پانی اور چینی ملا کر چولھے پر چڑھا دیں اور پکنے دیں، تین چار ابال آجائیں تو انار کا عرق اس میں ڈال دیں اور پکنے دیں۔ جب شیرہ پک کر گاڑھا ہو جائے اور چاشنی ایک تار کی ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہونے پر صاف اور شک شیشے کی بوتل میں بھرلیں۔
یہ شربت معدے کے لیے بہت مفید ہے اور پینے میں بہت خوش ذائقہ ہوتا ہے ۔ جی متلا رہا ہو تو اس شربت کے چند گھونٹ پینے سے طبیعت بحال ہو جاتی ہے۔
دل و دماغ کے لیے بہترین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  مچھلی کے کباب

اپنا تبصرہ بھیجیں