hbl_pcl_2020

کرونا وائرس:ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020ء کا شیڈول تبدیل

EjazNews

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل2020ءکے شیڈول میں تبدیلی کردی ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے پلے آف میچز کو سیمی فائنل اور فائنل میں تبدیل کردیا ہے۔ فیصلے کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل2020کو چار روز تک محدود کردیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل میں اب 34کی بجائے 33میچزکھیلے جائیں گے۔
نئے شیڈول کے مطابق دونوں سیمی فائنلز 17مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہورمیں کھیلے جائیں گے۔ پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن پر موجود ٹیم اب ایونٹ کی چوتھی بہترین ٹیم دوپہر2بجےپہلے سیمی فائنل میں مدمقابل آئے گی۔ پوائنٹس ٹیبل پر دوسری اور تیسری پوزیشنز پر موجود ٹیموں کے درمیان مقابلہ شام 1 بجے شروع ہوگا۔ ایونٹ کا فائنل 17مارچ بروزبدھ کو شام 1 بجےقذافی سٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
شیڈول میں تبدیلی تمام ٹیموں کے مالکان کی رضامندی سے کی گئی ہے۔ پی سی بی اس حوالے سے حکومت پنجاب سے مسلسل رابطے میں ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول آئندہ چاروں میچوں میں تماشائیوں کی شرکت کے بارے میں بھی مقامی حکومت کی سفارش پر عمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے حتمی اعلان جلد کردیا جائے گا۔
نیا شیڈول:
13مارچ: پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانزبمقام نیشنل اسٹیڈیم کراچی بوقت رات 8 بجے۔
راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا (تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ (میچ ریفری)۔
14مارچ: کراچی کنگز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی بوقت شام 7بجے۔
احسن رضا اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، راشد ریاض(تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی(فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ(میچ ریفری)۔
15مارچ:ملتان سلطانز بمقابلہ لاہور قلندرز بمقام قذافی سٹیڈیم لاہور بوقت دوپہر 2 بجے۔
شوزب رضا اور علیم ڈار( آن فیلڈ امپائرز)، آصف یعقوب (تھرڈ امپائر)، ناصر حسین(فورتھ امپائر) اورمحمد انیس(میچ ریفری)۔
16مارچ:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز بمقام نیشنل سٹیڈیم کراچی بوقت شام 7بجے۔
راشد ریاض اور مائیکل گف( آن فیلڈ امپائرز)، احسن رضا(تھرڈ امپائر)، فیصل خان آفریدی (فورتھ امپائر) اورروشن ماہنامہ(میچ ریفری)۔
17مارچ:پہلا سیمی فائنل(1بمقابلہ 4 )بوقت دوپہر2 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور۔
دوسرا سیمی فائنل :(2بمقابلہ 3)بوقت شام 7 بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور
18 مارچ: فائنل بوقت شام7بجے بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور

یہ بھی پڑھیں:  بھارتی جارحیت پورے خطے کے لیے خطرہ ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں