dr-firdos-ashiq-awan

آٹا چینی بحران سے متعلق رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی: معاون خصوصی

EjazNews

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعدمیڈیا بریفنگ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزیراعظم نے بھرتیوں کے حوالے سے جامع طریقہ وضع کرنے سے متعلق ہدایت کرتے ہوئے ملازمین کے یکساں پے اسکیل کے لیے اقدامات پر زور دیا۔ کابینہ اجلاس کو کورونا وائرس کی صورتحال پر بھی بریفنگ دی گئی۔
ملازمین کے حوالےسے ہی بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسلام آباد میں بھرتی ہونے والے افرا د میں 50فیصد کوٹہ اسلام آباد کے رہائشیوں کا ہوگا ان لوگوں کا جن کے پاس اسلام آباد کے شناختی کارڈ ہیں اور ان کا مستقل یہاں کا پتہ بھی ہے۔
ان کا کہنا تھا کابینہ نے چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی کا استعفیٰ منظور کرلیا، جو انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر دیا۔وزیراعظم کی طرف سے احساس ضلعی ترقیاتی پورٹل ‘‘ڈیٹا فار پاکستان’’ کا اجرا غربت کے خاتمے اور جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لاکر سماجی تحفظ کو فروغ دینے میں مدد گار ثابت ہوگا۔کابینہ نے پنشن لینے والی 60 سال سے زائد عمر کی بیوہ خاتون کے لیے سرٹیفکیٹ دینے کی پابندی ختم کردی۔
معاون خصوصی کا کہنا تھاوزیراعظم اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کو بے نقاب کرنے کیلئے لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں ۔آٹا اور چینی بحران سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ عوام کے سامنے لائی جائے گی ۔وزیراعظم کو مختلف وزارتوں کے عوامی مفاد کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کیا مولانا فضل الرحمن اکیلے رہ گئے ہیں ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں