lahore_Qulander

لاہور قلندرز کی 8 وکٹوں سے شاندار فتح

EjazNews

لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان میچ کھیلا جارہا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیتنے کے بعد کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سہیل کا کہنا تھا کہ ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کرائوڈ میچوں کو پسند کر رہا ہے جبکہ کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم کہہ رہے تھے کہ ہمارے پاس اچھے بلے کھلاڑی موجود ہیں۔ کوشش ہو گی کہ بڑا سکور کریں ۔ اور جیت کو اپنے نام کریں۔
کراچی کنگز نے کھیل کی ابتدائی کی تو شرجیل خان صرف 5سکور بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ بابر اعظم بھی 38سکور کی اننگز کھیل پائے۔ تیسرے آئوٹ ہونے والے کھلاڑی کیمرون ڈیلپورٹ تھے جو 15سکور بنا پائے۔افتخار احمد صرف ایک سکور بنا پائے۔ چیڈوک والٹن45رنزکی اننگز کھیل پائے جبکہ ایلکس ہیلز نے 80رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ یوں کراچی کنگز نے 187رنز بنائے جو لاہور قلندرز کیلئے ایک بڑا ہدف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لندن کی بارشیں اورشائقین کرکٹ

لاہور قلندرز کے معاذ خان نے دو وکٹیں لیں اور سلمان ارشد ایک وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔
کراچی کنگز اور لاہور قلندرز ٹورنامنٹ میں پہلی مرتبہ آمنے سامنے ہیں۔ جبکہ دونوں ٹیمیں اب تک 6-6میچ کھیل چکی ہیں۔

لاہور قلندر نے کھیل کی ابتدا کی تو فخر زمان نے وہ پہلے کھلاڑی تھے جو بغیر کسی سکور کے پویلین لوٹے_ محمد حفیظ16 سکور بنانے میں کامیاب رہے۔ پھر شروع ہوئی لاہور قلندر کے بین ڈنک ایسے چوکے اور چھکوں کی بارش کی کہ سب کے منہ کھلے رہ گئے۔بین ڈنک نے 99 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ سہیل اختر نے بھی شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا اور 68 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔
لاہور قلندرز سکواڈ:
کپتان سہیل اختر،فخرزمان، محمد حفیظ، بین ڈنک،ڈینی ولاس،ڈیوڈ وائس، سمت پٹیل، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، سلمان ارشد، معاذ خان شامل ہیں۔
کراچی کنگ سکواڈ:
کپتان عماد وسیم، بابراعظم، شرجیل خان، ایلکس ہیلز، کیمرن ڈیلپورٹ،چیڈوک والٹن ، محمد عامر،عامر یامین، کرس جورڈن، افتخار احمد ، عمیر خان شامل ہیں

یہ بھی پڑھیں:  4سالہ بچی کو زیادتی بعد قتل کیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں