مڑن نلی بریانی

بنارسی بریانی

EjazNews

اشیاء ووزن:
گوشت ایک کلو بغیر ہڈی، پپیتا پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، چاول پکانے سے قبل دھو کرگھنٹے بھر کے لیے بِھگو دیں،ایک کلو،دو عددپیاز لچھے کا ٹ لیں،ایک پائو ٹماٹر کا ٹ لیں،دہی ایک پاؤ، ادرک ،لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ،کٹی ہوہئی لال مرچ دو چائے کے چمچ، مکس اچار دو کھانے کے چمچ، قصوری میتھی پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ، ثابت گرم مسالا،جس میں بڑی الائچی، دار چینی کا ایک ٹکڑا، پانچ لونگ ، چھے دانے کالی مرچ اور دو تیز پات شامل ہوں،چائنیز نمک ایک چائے کا چمچ،کڑی پتا دس عدد،نمک حسبِ ضرورت،ہری مرچیں دو عدد، زردہ رنگ (پانی یا دودھ میں گھول لیں) حسبِ ضرورت، لیموں دو عدداور تیل حسبِ منشاء۔
ترکیب:
سب سے پہلے گوشت اچھی طرح دھو کر نمک، ہلدی، ادرک، لہسن، لال مرچ، قصوری میتھی، لیموں کا رس اور پپیتا لگا کر دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔پھر ایک دوسری پتیلی میں تیل گرم کرکےپیاز فرائی کریں اورگوشت بمع مسالا ،دہی اور ٹماٹرڈال کربھون لیں۔پھرحسبِ ضرورت پانی ڈال کر گوشت گلنے تک پکا کر چولھا بند کردیں ۔اب ایک پتیلے میںپانی لے کر چولھے پر رکھیں اور اس میں نمک ، ثابت گرم مسالا ڈال کرکے اُبلنے دیں۔ جب پانی کھولنے لگے، توچند پتّے پودینا،کڑی پتّا،ہری مرچیںڈال کر ساتھ ہی چاول بھی شامل کردیں۔ چاول ایک کنی رہ جائیں، تو چولھے سے اُتار کر کسی چھلنی میں چھان کر رکھ لیں۔ اب ایک کھلے مُنہ کے پتیلے میں سب سے پہلے مسالے والا گوشت ڈالیں، پھر ہری مرچیں اور اس کے اوپر اُبلے ہوئے چاول ڈال دیں۔ آخر میں تلی ہوئی پیاز، ہرا دھنیا ، پودینا اورساتھ ہی زردہ رنگ چھڑک کر پندرہ سے بیس منٹ کے لیےدم پر لگادیں۔ مزے دار بنارسی بریانی تیار ہے۔
اب ایسی بریانی کے ساتھ پودینے کی دہی والی چٹنی تو بنتی ہی ہے نا۔

یہ بھی پڑھیں:  بیف اور ہیلا پینو کڑاہی

اپنا تبصرہ بھیجیں