psl_5

HBL-PSL5۔ہوم کرائوڈ ،ہوم گرائونڈ مقابلہ سخت ہونے والا ہے

EjazNews

ایچ بی ایل پی ایس ایل فائیو ایشیا کپ 2008ء کے بعد پاکستان میں کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ ہے۔PSL-2020 ایک ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ہے جو ملک کے 4مختلف شہروں میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 9میچز کراچی، 14لاہور ،8راولپنڈی اور 3ملتان میں کھیلے جائیں گے۔
شان مسعود ملتان سلطانز ، سہیل اختر لاہور قلندرز ، شاداب خان اسلام آباد یونائیٹڈ کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد ہی ہیں۔ پشاور زلمی کی قیادت ڈیرن سیمی اور کراچی کنگز کو عماد وسیم لیڈ کر رہے ہیں۔
اگر پی ایس ایل کی دوڑ کو دیکھا جائے تو تاحال لیگ کی سب سے کامیاب ٹیم کوئٹہ گلیڈی ا یٹرز ہے، جس کی کامیابی کا تناسب 61.90فیصد ہے۔ اس فہرست میں پشاورزلمی کا دوسرا نمبر ہے جس کی کامیابی کا تناسب 58.69فیصد ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز اس فہرست میں بالترتیب تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں۔
لاہور قلندر ز اور ملتان سلطانز لیگ کی وہ دو ٹیمیں ہیں جو تاحال پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کر سکیں تاہم دونوں ٹیمیں لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں ماضی کے اعداد و شمار کو پس پشت ڈالتے ہوئے تاریخ بدل سکتی ہیں۔
اس ایونٹ میں جیتنے والی ٹیم کو 5لاکھ امریکی ڈالرز انعام میں ملیں گےاور اس کے ساتھ ساتھ ٹرافی تو ہے ہی۔
جمعرات کو دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ایونٹ کا افتتاحی میچ رات 9بجے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا جبکہ 21فروری کو میزبان کراچی کنگز اور پشاورزلمی کے درمیان ایونٹ کا دوسرا میچ بھی کراچی میں ہوگا جبکہ لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز لاہور میں میلا سجائیں گے۔
اب دیکھنا ہے ٹیمیں اپنی پوزیشن برقرار رکھ پائیں گی یا نہیں۔ کیونکہ اس مرتبہ ہوم کرائوڈ ہے اور ہوم گرائونڈ ہے ۔ چیلنجز بڑھ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بجٹ میں وزیر خزانہ نے کن رعایتوں کا اعلان کیا اور کن چیزوں پر ٹیکس لگایا؟

اپنا تبصرہ بھیجیں