Sarfraz_Dare

19فروری کو پی ایس ایل کی ٹرافی کی تقریب رونمائی جہانگیر خان کریں گے

EjazNews

ایچ بی ایل پی ایس ایل کی کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اس دفعہ پاکستان میں ہی ہوگی اور سکواش کی دنیا میں کامیاب کھلاڑی جہانگیر خان ایچ پی ایل پی ایس ایل کی چمچاتی ٹرافی تھامے نیشنل سٹیڈیم کراچی پہنچیں گے۔ ٹرافی کی تقریب رونمائی 19فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہوگا۔
جہانگیر خان دفاعی چیمپیئن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد کے حوالے کریں گے۔ سرفراز احمد یہ ٹرافی پی سی بی چیئرمین احسان مانی کو دیں گے جو تمام ٹیموں کے مالکان اور کپتانوں کے ہمراہ اس کی باقاعدہ تقریب رونمائی کریں گے۔

جہانگیر خان پی ایس ایل کی ٹرافی تھامے سٹیڈیم میں 19فروری کو نظر آئیں گے

یہ ٹرافی یو کے کی کمپنی اوٹ ول سلور اسمٹس نے تیار کی ہے۔ ٹرافی کے اوپر نصب ایک چاند اور سہ جہتی ستارہ پاکستان کی ن مائندگی کر رہے ہیں۔ٹرافی کا کل وزن8کلو گرام ہے۔ اس ٹرافی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ یہ مستقل رہے گی اور جیتنے والی ٹیم کا اس پر نام درج کر دیا گیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان کی نشاندہی

اپنا تبصرہ بھیجیں