pak-vs-india-un19

پاکستان بمقابلہ بھارت: بغیر کسی نقصان کے بھارتی انڈر19ٹیم نے میچ جیت لیا

EjazNews

جوہانسبرگ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم پر جوش ہے۔ پاکستانی انڈر 19ٹیم نے پورے ورلڈ کپ میں اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ہے۔ ویسے تو یہ سیمی فائنل ہے لیکن بن یہ فائنل گیا کیونکہ اس میچ میں دونوں ممالک کے عوام کے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔
پاکستانی ٹیم پر جوش ہے اور اس بڑے میچ کے لیے قومی کھلاڑیوں نے بڑی تیاریاں کیں اوربھرپور نیٹ پریکٹس بھی کی ۔

اگر انڈر 19ورلڈ کپ کی تاریخ پر نظرڈالی جائے تو پاکستان کا پلڑا بھاری ہے۔ بھارت چونکہ ہمارا روایتی حریف ہے اور یہی بات بھارت میں بھی ہے کہ پاکستان ہمارا روایتی حریف ہے اس لیے یہ میچ پر لوگوں کی نظریں زیادہ جم چکی ہیں۔
پاکستان نے آخری بار 2010کے ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کو شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم نے راجن پورمیں 2لاکھ 13ہزار خاندانوں کو صحت کارڈ جاری کر دئیے

پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔15اوورز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے اور مجموعی سکور55 تھا۔جہاں تک ٹیم کی مجموعی کارکردگی کا تعلق ہے تو محمد حریرا 4رنز بنا کر کیچ آئوٹ ہوئے۔ فہد منیر بھی کیچ آئوٹ ہوئے اور کوئی سکور نہیں بنا سکے۔حیدر علی بھی کیچ آئوٹ ہوئے لیکن وہ نصف سنچری کرنے میں کامیاب رہے۔قاسم اکرم 9رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہےیوں مجموعی طور پر 146رنز پر پاکستان کے 5کھلاڑی آئوٹ ہو چکے تھے۔روحیل نذیر نصف سنچری کھیلی اور یہ بھی کچ آئوٹ ہوئے۔عرفان خان تین، عباس آفریدی 2،عامر علی سکور بنائے پائے۔ یوں مجموعی طور پر پاکستان کا کل سکور 172رہا۔

انڈیا نے کھیل کا آغاز بڑے سنبھل کر کیا۔ اوپنرز بڑے سنبھل کر کھیلے۔اوپنرز کا کھیل دیکھ کر اندازہ ہو رہا تھا کہ انڈیا کو بھی اچھے بیٹس مین ملنے جارہے ہیں۔ بھارتی انڈر 19ٹیم نے بغیر کسی نقصان کے پاکستانی سے سیمی فائنل جیت لیا ہے۔ یوں مجموعی طور پر بھارتی ٹیم نے 35اوورز میں اپنا ٹارگٹ پورا کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی آج کھیلا جائے گا

یہ کھیل ہے جس میں ہار جیت ہوتی رہتی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی طرف سے بھرپور کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن ضروری نہیں ہر میچ پاکستانی ٹیم نے ہی جیتنا ہے بعض اوقات قسمت ساتھ نہیں دیتی کھلاڑی انڈر پریشر آجاتے ہیں اور یوں وہ اپنی بہترین پرفارمنس کا مظاہر نہیں کر پاتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں