hareem-shah

ٹک ٹاک سے حریم شاہ بننے والی آخر یہ آڈیو کیوں ریلیز کر رہی ہے؟

EjazNews

حریم شاہ نے جب سے ویڈیو لیک کرنا شروع کی ہیں۔ تب سے نئے نئے پنڈورا باکس کھل رہے ہیں۔ اینکر پرسن مبشر لقمان نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک پروگرام کیا جس میں انہوں نے حریم شاہ کے متعلق بتایا کہ وہ انہیں نہیں جانتے لیکن ان کے جہاز تک وہ کیسی پہنچی اور اس میں کیسے بیٹھی اور اس میں ان کی قیمتی چیزیں غائب تھی جس کے بعد انہوں نے پولیس میں رپورٹ بھی درج کروائی اس میں انہوں نے صوبائی وزیر کا نام بھی لیا کہ تحقیقات کے اینڈ پر ان کا نام آتا ہے کہ انہوں نے سب کچھ اجازت لے کر دی۔ تھانے میں مبشر لقمان کے بقول ان کی ایف آئی آر درج نہیں ہو رہی تھی۔ سائبر کرائم میں بھی ان کی شنوائی اس طرح نہیں ہو رہی تھی جس طرح ہونی چاہیے تھی۔
اس کے بعد انہوں نے رائے ثاقب کھرل کے ساتھ ایک پروگرام کیا جس میں فیاض الحسن چوہان اور فواد چوہدری کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے فواد چوہدری کی ایسی ویڈیوز دیکھی ہیں جو قابل اعتراض تھا جس پر وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شادی کی تقریب میں ویڈیو ثبوت مانگے جس پر تلخی اس قدر بڑھی کہ مبشر لقمان کو تھپڑ مار۔ جیو نیوز کے ایک پروگرام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آپسی جھگڑا ہوا جس میں ایک میں نے لگا دی اور ایک انہوں نے بھی لگائی ۔
حریم شاہ اس وقت پاکستان میں نہیں ہیں ۔ باہر سے وہ ری ٹویٹ ضرور کرتی رہتی ہیں مختلف چیزوں کو اور ان کے بقول انہیں خطرات لاحق ہیں جس کی وجہ سے وہ پاکستان میں نہیں آرہی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا اپنے ٹویٹر پر وہ باکو میں موجود ہیں ۔اس کے بعد انہوں نے شیخ رشید کی ایک اور مبینہ آڈیو کال لیک کی ۔اب یہ کتنی سچی ہے یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔لیکن ہمارا معاشرے کس جانب جارہا ہے یہ لمحہ فکریہ ہے۔
ایک چھوٹے سے گائوں کی لڑکی ٹک ٹاک سے مشہور ہوتی ہے ۔ وہ ان لاجز تک جہاں پر پرندہ پر نہیں مار سکتا کیسے جاتی ہے ؟اور ٹک ٹاک بنا کر وائرل بھی کرتی ہے۔ مبشر لقمان کے جہاز میں سوار ہوتی ہے ۔ظاہر ہے اجازت کہیں نہ کہیں سے لی ہوگی۔تصاویر مشہور شخصیات کے ساتھ لوگ عموماً کھنچوا لیتے ہیں اس لیے پبلک پلیسز پر کھنچوائی گئی تصاویر اتنی اہمیت کی حامل نہیں ہوتی کہ آپ اس سے کسی کو مورد الزام ٹھہرا سکیں۔ لیکن یہ لڑکی اس حد تک کیو ں جارہی ہے کہ وہ آڈیو لیک کر رہی ہے یہ سوالات ایسے ہیں جن کے جواب صرف حریم شاہ کے پاس ہیں ۔ فیاض الحسن چوہان کی بھی ایک آڈیو لیک کی گئی ہے جس میں وہ حریم شاہ کو مشورے دے رہے ہیں ۔ شیخ رشید کی دو آڈیو ریلیز کی گئی ہیں۔
مبشر لقمان اور وفاقی وزیر فواد چوہدری کے درمیان ہونے والے جھگڑے کی بازگشت پارلیمنٹ ہائوس میں سنی گئی جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج کے پاس بھی اپنا انتظام ہے ۔ عدلیہ کے پاس بھی اپنا انتظام ہے۔ ہم سیاستدان جو عوام کے ووٹ لے کر آتے ہیں ان کو جو چاہے کچھ بھی کہہ دے ۔ اس پر پارلیمنٹ کی ایک کمیٹی بننا چاہیے ۔ جس میں اپوزیشن اور حکومت کے اراکین شامل ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:  پوری پارٹی اس کو ڈھونڈ رہی ہے جس نے حریم شاہ سے شادی کی ہو:نواب تیمور تالپور

جبکہ مبشر لقمان کے ساتھ بیٹھے دوسرے ساتھی صحافی رائے ثاقب کھرل نے سوشل میڈیا کے ذریعے معذرت کرلی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں