Chinees-Rice

چائنز چکن رائس

EjazNews

اشیاء و وزن:

مرغی چھوٹی تین پائو گرام۔ چاول آدھا کلو۔ تیل تین بڑے چمچے۔ نمک حسب ذائقہ۔ اجوائن پانچ دانے۔ پیاز کٹی ہوئی ایک عدد۔لہسن کٹے ہوئے5جوئے۔ آلو اُبلا ہو ایک عدد۔ گاجر ابلی ہوئی ایک عدد۔ ٹماٹر کٹے ہوئے دو عدد۔ انڈے دو عدد ابال کر قتلے کر لیں۔ ادرک پسا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ۔

ترکیب:

ثابت مرغی لیں۔ دھو کر پانی میں ڈال دیں۔ پانی مرغی کے برابر رہے۔ اس میں لہسن۔ پیاز۔ادرک اور تھوڑا سا نمک ڈال کر ابلنے کیلئے رکھ دیں۔ آنچ ہلکی رکھیں۔ مرغی گل جائے تو اتار لیں۔

تیل گرم کریں۔ مرغی کی یخنی اور چاول ڈال دیں۔پانی کم ہو تو تھوڑا سا شامل کر لیں۔چاول بھی زیادہ گلنے نہیں چاہئے۔ کھڑے چاول اچھے لگتے ہیں۔نمک ڈالیں اور ٹماٹر کاٹ کر ملا دیں۔ جب چاول پک جائیں تو ڈش میں نکال لیں۔ مرغی کے پیٹ میں آلو۔گاجر اور انڈے رکھیں۔مرغی کو چاولوں کے بیچ میں رکھ کر اس پر چاول ڈال دیں۔اجوائن پیس کر چھڑک دیں۔چاروں طرف سلاد کے پتے رکھیں۔چلی ساس۔ وائٹ ساس۔ ٹماٹو ساس کے پیالے کے ساتھ رکھیں۔سفید پیاز کی چٹنی رکھیں۔ابلی یا پھر کچی سبزیوں کا سلاد سجائیں۔ چکن رائس تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  کارن مصالحہ چاٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں