home-remandes

گھریلو ٹوٹکے

EjazNews

بھولنے کی عادت ختم کرنے کیلئے:
دن میں تین چار باردار چنی کے ٹکڑے چبا کر ان کا رس چوسنے سے کچھ عرصہ میں افاقہ ہو سکتا ہے۔
مکھیاں بھگانے کیلئے:
استعمال شدہ چائے کی پتی کو سکھا کر دہکتے ہوئے کوئلوں پر ڈالنے سے اس کی بوسے مکھیاں بھاگ جائیں گی۔
جھینگروں کو بھگانے کیلئے:
کمرے، الماریوں، دیواروںاور بکسوں کے نیچے بورک اور کپڑوں میں فنائل کی گولیاں رکھنے سے جھینگر بھاگ جائیں گے۔
گھونسلے ختم کرنے کیلئے:
گھونسلوں کی جگہ گڑیاں رکھنے سے چڑیا اپنا گھونسلہ بنانا بند کر دے گی۔
مٹر کے دانے گلانے کیلئے:
مٹر کے د انے کوپانی میںبھگو کر تھوڑی سی چینی یا سوڈا کاربونیٹ اور پودینے کی چند پتیاں ملا کر پکانے سے نہ صرف دانے گل جائیں گے بلکہ ان کا رنگ بھی ہرا رہے گا۔
اچھا مصالحہ بنانے کیلئے:
گوشت پکاتے وقت اگر مصالحہ اچھا بنانا ہوتو اس میں تھوڑا آٹا ملانے سے مصالحہ اچھا اور گوشت بہتر پک جائے گا۔
آنکھ کے دانے ختم کرنے کیلئے:
ماش کی دال کا استعما ل کرنے سے شفا ہوتی ہے اس کے علاوہ آنکھوں پر خالص دودھ کی ملائی کسی کپڑے میں رکھ کر کم از کم پانچ گھنٹے باندھ کر رکھنے سے دانے ختم ہو جائیںگے۔
کان میں پانی پڑ جائے تو:
کان میں پانی پڑ جائے تو کوئی دوا یا کوئی اور طریقہ استعمال کرنے کی بجائے الٹے پاﺅں چلیں پانی نکل جائے گا۔
پھپھوندی کے داغ دور کرنے کیلئے:
تازہ ٹماٹروں کو کاٹ کر ان پر نمک چھڑک کر متاثرہ حصوں پر ملنے سے داغ دو رہو جائیں گے۔
ادویات کے داغ دور کرنے کیلئے:
متھیلٹڈ سپرٹ متاثرہ حصوں پر لگا کرکچھ دیر کے بعدپانی سے دھو لیں۔ اس طرح ادویات کے داغوں سے نجات مل جائے گا۔
انڈے کاداغ دور کرنے کیلئے:
بعض کپڑوں یا چیزوں کو داغ لگ جاتا ہے اس کیلئے ہائیڈروجن پر آکسائیڈ لگایا جائے تو فائدہ ہوگا۔
بال پوائنٹ کی سیاہی کے داغ دور کرنے کیلئے:
متھیلٹڈ سپرٹ لے کر متاثر ہ حصے پر لگایا جائے ،اس کے بعد پانی سے دھونے سے داغ دور ہو جائے گا۔
جوئیں مارنے کیلئے:
بالوں میں سرکہ اور چند قطرے مٹی کا تیل ملا کر لگائیں اس کے بعدبالوں کو اچھی طرح صابن سے دھولیں۔ سرکی جوئیں مرجائیں گی۔
شہد کی مکھیوں کو چھتے سے علیحدہ کرنا:
کھمبی کے سفوف کا دھواں دے کر شہدکی مکھیوں کو چھتے سے علیحدہ کر کے شہد حاصل کیا جاسکتا ہے۔
خالص دیسی گھی کی پہچان کا طریقہ:
تھوڑا سا گھی شیشی میں ڈال کر کچھ دیر کیلئے گرم پانی میں رکھیں ،اس کے بعد اس شیشی میں دو تین قطرے شور ے کی تیزاب کے ڈال دیں اگر گھی خالص ہوا تو اس کا رنگ تبدیل نہیں ہوگا۔
گرمیوں میں مچھر کے کاٹنے سے بچاﺅ کیلئے:
نیم کے پتے جلانے سے مچھر قریب نہیں آئے گا۔ رات کو سونے سے پہلے اگر ہاتھ، پاﺅں ، منہ پر لیموں کا رس مل لیا جائے تو مچھر نہیں کاٹے گا۔
مکان سے سانپ بھگانے کیلئے:
بکری کا کھر مکان میں جلانے سے کان سے سانپ بھاگ جائے۔
کمزور نظر کوبہتر بنانے کیلئے:
چار بادام چٹکی بھر سونف ذرا سی مصری لے کر رات کو سوتے وقت کھالیں اس کے کھانے کے بعدپانی ہرگز نہ پیجئے۔ کچھ دنوں بعد نظر بہتر ہو جائے گا۔
گرمی دانے دور کرنے کیلئے:
نمک کو تھوڑے سے پانی میں ملا کر گرمی دانوں پر لیپ کرنے سے فائدہ ہوگا۔
کھانسی دور کرنے کیلئے:
ایک چائے کاچمچ نمک لے کر اسے ایک سیر گائے کے دودھ میں ملا کر خوب جوش دیں۔ جب دودھ خشک ہو جائے تو اس کو صبح کے وقت دورتی چاٹ لیں کچھ دنوں بعد کھانسی رک جائے گی۔
طاعون کو ختم کرنے کیلئے:
لاجونتی کے تازہ پتے کوٹ کر ان کا رس نکال لیں اور مریض کو پلا دیں طاعون ختم ہو جائے گا۔
سر درد کا علاج:
نمک دیسی ایک چائے کا چمچ پانی تین کھانے کے چمچ ان کو کھرل کریں اور تھوڑی دیر کھرل کرنے کے بعد پانی نتھار کر شیشی میں سنبھال لیں۔ ضرورت کے وقت ناک میں ٹپکائیں سردرد ختم ہو جائے گا۔
آنکھ میں مچھ یا کوئی اور کیڑا پڑ جائے تو:
جو نہی کوئی چیز آنکھ میں پڑ جائے تو فوراً الٹے پاﺅں چند قدم چلنے سے ہر چیزجو کہ آنکھ میں ہوگی باہر آجائے گی۔ اس کے بعد اگر آنکھ میں ایک سلائی شہد کی ڈال لی جائے تو اس چیز کا زہر یلا اثر بھی دور ہو جائے گا۔
پاﺅں میں گٹا پڑ جائے گا:
گٹے کو کاٹ کراس پر نمک کا لیپ کر کے پٹی باندھ دیں۔ گٹے پر انجیر کا دودھ چند بار لگانے سے افاقہ ہوگا۔ سخت چمڑے کو کاٹ کر علیحدہ کرنے کے بعد اس پر دودھ لگانے سے گٹے نہیں پڑیں گے۔
مکڑی کے کاٹنے کی صورت میں:
چولائی کا ساگ گھوٹ کر اس کا لیپ کریں خشک چولائی کا ساگ پانی یا سرکہ میںگھوٹکر اس کالیپ کریں۔
بلغمی تکلیف کیلئے:
بلغم کی وجہ سے تکلیف رہتی ہو تو روزانہ گیارہ دانہ منقہ کے لیں منقہ کے دانے نکال دیں۔ کالی مرچ چند دانوں کے ساتھ کھالیں۔ چند دن میں بلغم دور ہو جائے گی۔
ننھے بچوں کو موٹا کرنے کا ٹوٹکہ:
آدھا بادام، عناب، آدھی منقہ لے کر پیس لیں۔ سردی ہو تو عناب نہ ڈالیں چمچ میں یہ گاڑھا آمیزہ ہلکا گرم کر کے دن میں کسی وقت بچے کو چٹا دیں پندرہ دن بعد ایک بادام ایک منقہ پیس کر دیں گے گرمی کے موسم میں عناب ڈالیں ۔ منقة ع۔ بیچ نکال کر کھلائیں ۔ بچہ موٹا ہو جائے گا۔
بچوں کے خسرہ نکلنے پر:
منقہ از حد مفید ہے جب بھی شبہ ہو خسرہ کے دانے نکلنے والے ہیں۔ سات دانہ منقہ ، تھوڑی سی خاکسیر اور پانچ دانہ عناب کے پانی میں ڈال کر ابالیں چھان کر رکھ لیں۔ یہی پانی بچے کو دیں۔ منقہ بیج نکال کر کھلائیں منقہ کھلانے سے قبض نہیں ہوگی۔ بچہ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔
زنگ کے داغ:
زنگ کے داغ بہت برے لگتے ہیںاس پر آپ لیموں کا رس اور نمک ملیں۔ خشک ہونے پر سرف اورگ رم پانی سے دھولیں داغ اتر جائے گا۔
پرانی دیوار یا لکڑی سے کیل نکالنے کیلئے:
بعض دفعہ پرانے فریم کی ضرورت پڑتی ہے پرانا ہونے کی وجہ سے کیلیں اندر سختی سے پھنسی ہوتی ہیں۔ اس صورت میں آپ پلاس کو گرم کر لیں۔ کیل آسانی سے نکل آئے گی۔ اسی طرح پرانی دیواروں میں سے آپ کیل نکالنا چاہ رہے ہوں تو پلاس گرم کر کے کیل نکالیں۔ پرانی دیوار میں کیل ٹھوکتے وقت اگر کیل کا سرا گرم کرکے ٹھونکیں تو جلد سے ٹھک جائے گی ۔ ورنہ جاب جا سوراخ ہوں گے۔
بھڑوں کے چھتے ختم کرنے کیلئے:
لہسن اور گندھک ملاکر دھونی دینے سے بھڑوں کے چھتے ختم ہو جاتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگران چھتوں کو ختم کرنا ہو تو مٹی کا تیل یا سرکہ بھی ڈال سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شیمپو ہیرا سپرے اور کنڈیشنر گھر پر تیار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں