TAMATO-SAUCE

گھر میں ٹماٹو ساس بنانے کا طریقہ

EjazNews

اشیا ووزن:
ٹماٹر سرخ آدھا کلو، سرکہ ایک کپ، اجینو موٹو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، نمک ایک چوتھائی چمچہ، چینی آدھا کپ، پیاز درمیانی ایک عدد، ادرک آدھا انچ کا ٹکڑا، کالی مرچ چھ عدد، لونگ دو عدد، دار چینی آدھا انچ کا ٹکڑا، پانی 250گرام۔
ترکیب:
ٹماٹر ابلنے کیلئے رکھ دیں۔ اس میں پیاز کاٹ کر ڈالیں۔ٹماٹر گل جائیں تو کچل کر ان کا رس چھان لیں سرکہ میں کٹا ہوا ادرک ، کالی مرچ ،لونگ ، دارچینی موٹا موٹا شامل کریں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں جب خوب جوش آجائے تو چولھا بند کردیں ۔ اس میں چھنا ہوا سرکہ ملا دیں۔ چینی ، اجینو موٹو اور نمک ملائیں۔
گاڑھا ہونے پر اتار لیں۔ ٹھنڈا کر کے بوتل میں بھر لیں۔ یہ ٹماٹو ساس آپ سوپ کے ساتھ اور چائینز کھانوں کے ساتھ استعمال کر سکتی ہیں۔
اس چٹنی کو آپ سٹین لیس سٹیل کے برتن میں پکائیں۔ لوہے کی چھلنی میں نہ چھانیں۔ چھلنی نہ ہو تو کسی ململ کے کپڑے میں چھان لیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شاہی موتی پلاﺅ

اپنا تبصرہ بھیجیں