sri-vs-pak

سری لنکا بمقابلہ پاکستان جیت کیلئے دونوں پرجوش ہیں

EjazNews

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا میچ راولپنڈی کے سٹیڈیم میں شروع ہو چکا ہے۔ 10سال بعد سری لنکا کی ٹیم پاکستان میں کھیل رہی ہے۔ سری لنکا کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

سری لنکن ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے کھیلنے کا فیصلہ اس لیے کیا ہے کہ کھیلنے کیلئے کنڈیشن بہت اچھی ہے جبکہ پاکستانی کپتان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی ہرجوش ہیں اور کھیل کے میدان میں لوگ انجوائے کریں گے۔

اس سے قبل سری لنکا کی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔ جو کہ ایک کامیاب ترین دورہ تھا۔ اسی طرح بنگلہ دیش کی خواتین ٹیم بھی پاکستان میں ٹی ٹونٹی میچ کھیل کرگئی ہے۔

سری لنکا کی ٹیم اچھا کھیلی اور پانچ کھلاڑیوں کے نقصان پر 202رنز بنا کر ٹیم آئوٹ ہو گئی۔سری لنکا میں سب سے زیادہ سکور کروناترا نے 59کیا یعنی ہاف سنچری بنانے میں کامیاب ہو گئے۔ ان کے بعدفرنینڈس40،مینڈس10، میتھیو31، چندیمال2، ڈی سلوا38، اور ڈیک ویلوا11رنز بنا پائے۔

یہ بھی پڑھیں:  سری لنکا 29.2اوورز پر ڈھیر

سری لنکا ٹیم جوش میں ہے اور 55سکور تک سری لنکا کی کوئی وکٹ نہیں گری ہے۔ شاہین شاہ آفریدی کی بائولنگ نے کام دکھایا اور پاکستان کو ایک وکٹ ملی اس کےبعد نسیم شاہ نے بھی ایک وکٹ لی۔ یوں 109کے مجموعی سکور ہر پاکستان دو وکٹیں لے چکا تھا۔یہاں تک تو کھیل لگتا ہے آج پھر ہمارے ہاتھ سے گیا لیکن پھر بالروں اور فیلڈروں نے ہمت دکھائی اور سکور کو بھی روک کر رکھا۔یوں مجموعی طور پر سری لنکا 202پر ڈھیر ہو گئی۔

محمد عباس نے 1،شاہین شاہ آفریدی1،عثمان شنواری1وکٹ لینے میں کامیاب رہے جبکہ نسیم شاہ نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں