timer-cap

دوائی بھولنے والے مریضوں کی یاد دہانی کیلئے سمارٹ بوتل متعارف

EjazNews

اکثر و بیشر لوگوں کی عادت کا حصہ ہے یا ان کے بھولنے کی پریشانی کہ وہ خاص کر دوا کھانا بھول جاتے ہیں۔ یہ صرف ہمارے ہاں ہی نہیں دنیا بھر میں ہوتا ہے۔ اور اس عادت پر ریسرچ کر کے کمپنیوں نے اب ایسی سمارٹ بوتل متعارف کروائی گئی ہیں۔ جو آپ ک موبائل کی ایپ یا پھر سمارٹ واچ سے جڑ جاتی ہے۔ جس سے دوائی کھانے کے وقت پر یاد دہانی یہ ڈبی خود کرواتی ہے۔
کمپنی نے اس کا تجربہ کیا اور اسے مریضوں پر آزمایا تو سو فیصد نتائج برآمد ہوئے۔ دنیا بھر میں مریضوں کی 40سے50فیصدتعداد اپنی دوا کھانا بھول جاتی ہے یا مصروفیت کی وجہ سے دوا سے دور رہتی ہے۔تاہم بلڈ پریشر، ذیابیطس اور ایسے دوسرے امراض میں دوا ترک کرنے کے سنگین نتائج بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے ایسی سمارٹ بوتل اور موبائل ایپ بنائیں جس سے بوتل اندر سے بند رہتی ہے اور صرف دوا کے وقت ہی کھلتی ہے جس کے اوقات آپ خود ہی سیٹ کرتے ہیں۔ اس طرح یہ معمولی سے احتیاط آپ کی صحت مندی کیلئے کس قدر فائدہ مند ہو سکتی ہے اس کا اندازہ صرف اس شخص کو ہی ہو سکتا ہے جو مستقل بنیادوں پر کوئی نہ کوئی دوا استعمال کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  اسپیکٹرو پین کیا ہے ؟

اپنا تبصرہ بھیجیں