snan-marian

دنیا کی کم عمرترین وزیراعظم

EjazNews

ساننامارین دنیا کی کم عمر ترین وزیراعظم بن چکی ہیں۔وہ فن لینڈ کی تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔فن لینڈ کی سوشل ڈیمو کریٹک پارٹی نے سابق وزیراعظم انٹی رینی کی استعفیٰ کے بعد 34سالہ وزیر ٹرانسپورٹ کو نیا وزیرمنتخب کر لیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہےکہ ساننا مارین پہلی بار فن لینڈ کی 5سیاسی جماعتوں کے اتحاد سے وزیر اعظم بنی ہیں اور اس اتحاد میں شامل پانچوں سیاسی جماعتوں کی سربراہ خواتین ہیں۔
مہذب معاشرے بھی بڑے دلچسپ ہوتے ہیں۔ ہمارے جیسے ملک کے وزیر ہوں یا وزیراعظم جتنا بڑا حادثہ ہو جائے یا کچھ دوسروں سے تواستعفیٰ مانگیں گے لیکن خود کی اخلاقی جرأت پتہ نہیں کہا چلی جائے گی۔ فن لینڈ کی سابق وزیراعظم نے استعفیٰ اس لیے دیا ہے کہ محکمہ ڈاک کے ملازمین نے ان کیخلاف ہڑتال شروع کی تھی۔

وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے عوام کااعتماد بحال کرنا ہے اور اس کام کیلئے انہوں نے کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہے۔
سانا مارین ایک بچے کی والدہ ہیں ۔فن لینڈ کے پاس یورپی کی صدارت بھی ہے اور اس کا بجٹ بھی اسی ملک نے بنانا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:  نئے امریکی صدر جو بائیڈ ن دو بار پاکستان کا دورئہ بھی کر چکے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں