women-beauti

چھوٹے چھوٹے نسخوں سے آپ اپنی خوبصورتی میں بے پناہ اضافہ کر سکتی ہیں

EjazNews

اگر آپ کی جلد پر داغ دھبے ہیں تو تھوڑی سی روئی لیونڈ ر آئل میں ڈبو کر متاثرہ جگہ پر لگائیں صحت مند، روشن اور چمکتی جلدکے لیے ۔ فلالین کے کپڑے کو ٹھنڈے پانی میں ڈبو کر اپنے چہرے پر ڈال لیں اور پانچ منٹ کے لیے چھوڑ دیں یہ عمل جلد میں دوران خون کو بڑھاتا ہے۔ تل V.TB ،زنک اور پوٹاشیم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ یہ آگ کے مسلز اور ٹشوز کے لیے مفید ہیں اور آپ کی جلد کو جواں رکھتے ہیں۔
کم عمر دکھائی دینے کیلئے بھنوئو ں کوبنواتے رہنا چا ہیے۔ بھنوئوں کی بناوٹ سے آپ مزید پر کشش نظر آسکتی ہیں۔ تو زنک اس کیلئے ایک بہترین طریقہ ہے ۔
اپنے چہرے اور جلد کے مسلز کو ایکپنچر کے طریقے مساج کے ذریعہ آپ ان میں دوران خون کو تیز کر سکتے ہیں۔ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور صحت مند رکھنے کیلئے شہد استعمال کریں۔ گھر میں تیار کر دہ شہد کا ماسک بہت مفید ہے۔ خشک جلد کو نرم کرنے کیلئے Aloeveraجیل استعمال کریں۔
تروتازہ جلد کے لیے وٹامن اے، سی اور ای سے بھرپور غذائوں کا استعمال بہت ضروری ہے۔ موئسچرائز ر کا روزانہ استعمال جلد کی توڑ پھو ڑ کو روکتا ہے۔
اگر آپ موٹاپے کا شکار ہیں اور اس سے نجات حاصل کرنے کیلئے باقاعدگی سے ورزشیں کرتی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی آپ کے وزن میں مسلسل اضافہ ہی ہو تا جارہا ہے تو عین ممکن ہے کہ جو ورزشیں آپ کر رہی ہوں وہ زیادہ سخت ہوں اور ن کا دورانیہ بھی زیادہ ہو اور ہو سکتا ہے کہ اتنی زیادہ ورزش کی آپ کو ضرورت ہی نہ ہو ۔بہت ورزش آپ کے Metabolismمیں اضافہ کر کے آپ کی بھوک کو مزید بڑھا دیتی ہے۔ اس لئے ورزش میں اعتدال کیجئے۔
40سال کے بعد خواتین Osteoarthritisکا شکار ہو جایا کرتی ہیں۔ ایسی خواتین کو ادویات اور ورزشو ں کے علاوہ اپنی خوراک پر بھرپور توجہ دینی چاہئے۔ اگر وہ موٹاپے کا شکار ہیں تو فوری طور پراپنے وزن میں کمی لانے کی کوشش کریں اور اپنی خوراک میں اناج، دالیں، تازہ پھل اور سبزیوں کا زیاد ہ سے زیادہ استعمال کریں۔ کوشش کریں کہ مکھن، گھی، چینی اور نمک کے استعمال کو کم کریں۔
ایسے افراد کہ جو نون انسولین ، ذیابطیس کے مرض کا شکار ہیں اور وہ دعوتوں اور ریسٹورینٹ میں جا کر لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں تو اس کے لئے انہیں کیا کرنا چاہئے۔ بہتر یہ ہے کہ وہ کسی بھی وقت کا کھانا نہ چھوڑیں اور جب کسی دعوت یا ریسٹورینٹ میں جائیں تو تندوری اوربیکڈ اسنیکس اور ہلکے سوپ پر توجہ دیں۔لیکن خیال رہے کہ ایسی بیکڈ چیزوں کو منتخب نہ کریں کہ جن پر پنیر اور وائٹ سوس استعمال ہوا ہو۔ تلی ہوئی چیزوں سے پرہیز کریں۔
چکی کے آٹے کی روٹیاں استعمال کریں اور نان کے قریب بھی نہ جائیں۔ کوشش کریں کے ایسی غذائیں استعمال کریں کہ جو ریشے دار ہوں جیسے سبزیاں اور سلاد کے ساتھ کم چکنائی کی ڈریسنگ یا پھر دالیں وغیرہ، سرخ گوشت کی بجائے سفید گوشت کو فوقیت دیں۔ میٹھے کی جگہ پھل کو ترجیح دیں ۔ ہر قسم کی سوفٹ ڈرنک سے اجتناب برتیں اور آخری بات یہ کہ اپنی ضرور ت سے زیادہ نہ کھائیں کیونکہ آپ کو بہر حال اپنے وزن کا بہت زیادہ خیال کرنا ہے۔
سردیوں میں چونکہ جلد خشک ہوجاتی ہے، تو دن میں جتنی بار منہ ہاتھ دھوئیں کسی اچھے موئسچرائزنگ لوشن کا استعمال ضرور کریں، تاکہ جلد کی نمی برقرار رہے۔ ایک عام خیال ہے کہ نہانے کےبعد جسم پر زیتون، کھوپرے یا مونگ پھلی کا تیل لگانے سےخشکی پیدا نہیں ہوتی، تو ایسا نہیں ہے۔ تیل ہمیشہ نہانے سے قبل لگایا جائے، تاکہ جلد کی قدرتی چکنائی صابن لگانے سے ضائع نہ ہو، جبکہ گرمیوں میں جلد کی نوعیت کی مناسبت سے سن بلاک اور فیس واش استعمال کریں۔ بدقسمتی سے ہمارے یہاں بیرون ملک کے سن بلاکس کو ترجیح دی جاتی ہے، جو طبی اعتبار سے ہرگز درست نہیں۔ غیرملکی سن بلاکس میں وہاں کی آب و ہوا اور سورج کی حدت کے مطابق کیمیائی اجزاء شامل کیے جاتے ہیں، جو پاکستان کے موسم کے مطابق نہیں ہوتے، لہٰذا صرف ڈرماٹولوجسٹ کے مشورے ہی سے سن بلاک استعمال کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملتانی مٹی !بہترین قدرتی ماسک

اپنا تبصرہ بھیجیں