eag-soup

سنو ایگز سوپ

EjazNews

اشیا ءو وزن:
انڈے دو عدد، دودھ آدھا کپ، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، ابلی مرغی کے ریشے آدھا کپ، پانی ایک کپ، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب:
انڈوں کی سفیدی علیحدہ کر کے خوب پھینٹ لیں ۔ جھاگ ہی جھاگ بنا لیں۔زردی علیحدہ پھینٹ لیں۔
اب دودھ اور پانی ملاکرچولھے پر رکھی۔ اس میں ابال آجائے تو بڑے چمچے کو بھر کر سفیدی دودھ میں ڈال دیں۔ سفیدی پک کر اوراوپر آجائے تو آہستہ سے نکال لیں۔ اسی طرح سفیدی کو پکوڑوں کی طرح دودھ میں تل لیں اور نکال کر علیحدہ رکھتی جائیں۔ اس کے بعدزردی کو خوب پھینٹ کر دودھ میں شامل کر دیں۔ ساتھ ہی مرغی کے ریشے ملا دیں۔ کارن فلور گھول کر ڈالیں اور نمک کالی مرچ ڈال کر دس منٹ بعد اتارلیں۔
ڈش میں نکال کر ابلی ہوئی سفیدی چاروں طرف سجا دیں۔ سنو ایگز سوپ کو مٹر، ٹماٹر اور مولی کی سلاد کےساتھ پیش کریں۔ چلی ساس ساتھ رکھیں۔ آپ ابلے ہوئے انڈے بھی کاٹ کر سجا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھٹوں کا گولڈن سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں