nawaz-u-din

نواز الدین صدیق کی بہن بریسٹ کینسر سے جان کی بازی ہار گئیں

EjazNews

نواز الدین صدیقی کا شمار بالی ووڈ میں منفرد اداکاری کرنے والے اداکاروں میں شمار ہوتا ہے۔ وہ ان اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بالی ووڈ میں بہت جلد اپنا ایک منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ نواز الدین صدیقی نے سوشل میڈیا پر ایک ٹویٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ان کی بہن سیاما جن کو 18سال کی عمر میں بریسٹ کینسر ہوگیا تھا۔ 25سال کی عمر میں اس دنیا فانی سے چلی گئیں۔

نواز الدین صدیقی نے لکھا ہے کہ ان کی بہن ایک بہادر خاتون تھیں۔ انہوں نے بڑی ہمت سے اس بیماری کا مقابلہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ان ڈاکٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کی بہن کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس بیماری سے لڑ سکیں۔

یہ بھی پڑھیں:  اداکارہ میرا لٹ گئیں

اپنا تبصرہ بھیجیں