cornish-fish-fry

کورنش فش پائی

EjazNews

اشیا و وزن:
آلو ایک کلو ﴿اُبلے اور چھلے ہوئے، مکھن ایک سو پچاس گرام، دودھ سات سو پچاس ملی لیٹر، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ، مچھلی کے فلے آدھا کلو، تیز پتے دو عدد، جھینگے ایک سو گرام ﴿اُبلے ہوئے، انڈے تین عدد، میدہ ساٹھ گرام، چیڈر چیز ایک سو گرام ﴿کدوکش کی ہوئی، پارسلے حسب ضرورت ﴿کٹے ہوئے
ترکیب:
آلو میں آدھا مکھن، ذرا سا دودھ، نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کرلیں۔اب باقی دودھ کو اُبال لیں۔ساتھ ہی مچھلی اور تیز پتے ڈال کر پکالیں اور مچھلی کو گلالیں۔اب بیکنگ ٹرے کو گریس کرکے مچھلی کو ٹرے میں رکھ کر جھینگے اور انڈوں کو سیٹ کر دیں۔اب بچے ہوئے مکھن کو پگھلا کر میدہ شامل کردیں اور چولہا بند کر دیں۔پھر آہستہ آہستہ دودھ شامل کرکے مکس کرلیں۔اب ہلکا سا پکاکر پارسلے شامل کریں اور مچھلی پر ڈال دیں۔پھر آلو کے مکسچر کی تہہ لگائیں اور چیز کو اُوپر سے ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر بیس منٹ کے لیے بیک کرلیں اور گولڈن براؤن کرلیں۔تیار ہونے پر سرو کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن فلوریٹس کباب

اپنا تبصرہ بھیجیں