Fir-India-1

بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی فیکٹری میں آتشزدگی 43افراد ہلاک

EjazNews

بھارت کے دارالحکومت دہلی کے علاقے اناج منڈی کے پرانے کوارٹرز میں صبح سویرے آگ بڑھ اٹھی ۔ انڈین میڈیا کے مطابق تنگ گلیوں میں متعدد کارخانے ہیں اور یہاں تک ایمرجنسی سروسز پہنچانا بہت مشکل کام ہے،انڈین میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز کے عملے نے عمارت سے 56افراد کو زندہ باہر نکالا ہے تاہم ان کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔
جس عمارت میں آگ لگی وہ چار یا پانچ منزلہ تھی اور اس کے اندر مزدور اور فیکٹری کے دیگر کارکن سو رہے تھے۔یہاں پر ہلاکتوں کی تعداد فی الوقت 43بتائی جارہی ہے لیکن جن زخمیوں کو نکالا گیا ہے ان کی حالت بھی انتہائی تشویشناک ہے۔

جائے وقوعہ کی تصاویر

جس مقام پر یہ آگ لگی ہے یہ انتہائی گنجان آباد جگہ ہے جہاں کی گلیاں تنگ و تاریک ہیں ۔ انڈین میڈیا کے مطابق اس فیکٹری میں سکول بیگ، بوتلیں اور پلاسٹک سے متعلقہ دیگر سامان تیار کیا جاتا تھا۔ تاہم آگ لگنے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی کیونکہ لوگ تو سو رہے تھے تو پھر آگ کیسے لگی یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔
دہلی کے وزیراعلیٰ اندر کیجریوال نے انڈین میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کی انکوائری کروائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  رمضان المبارک میں کتنے افراد کو عمرے کی اجازت ہوگی؟

اپنا تبصرہ بھیجیں