lemon-chicken-soup

لیمن چکن سوپ

EjazNews

اشیا ووزن:
ابلی مرغی کا گوشت تین کپ، پانی سات کپ، لیموں دو عدد، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، پیاز پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، ادرک پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، گاجر دو عدد باریک لمبی کاٹ لیں۔ مٹر کے دانے آدھا کپ، مکھن دو بڑے چمچے، پیاز ایک عدد موٹے ٹکڑے۔
ترکیب:
مکھن گرم کر یں، اس میں پیاز کے چار ٹکڑے دومنٹ فرائی کریں،مرغی کے ریشے ڈا ل دیں۔ اب اس میں پانی، نمک، کالی مرچ، پیاز، لہسن ، ادرک ، گاجر اور مٹر ڈال کرپکنے کیلئے رکھ دیں۔
جب پانی چارکپ رہ جائے تو کارن فلور ایک بڑا چمچہ پانی میں گھول کر ڈالیں۔ پانچ منٹ کے بعد اتار لیں۔ لیموں کا رس اوپر سے نچوڑ دیں۔
چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  مرغی کے پنجوں اور گردن کا سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں