secon-skin

سیکنڈ سکن،جاپانی کمپنی کی حیرت انگیز ایجاد

EjazNews

جاپان کی ملٹی نیشنل کیمیکل اینڈ کاسمیٹکس کمپنی کائو نے دنیا کا پہلا چہرے کا ماسک تیار کرنے والا سپرے بنالیا ہے۔ کائو میک اپ مصنوعات بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں جانے پہچانی جاتی ہے۔ یہ کمپنی ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسی مصنوعات تیار کرتی ہے جو کہ عام میک اپ سے مختلف ہوتی ہیں۔ کمپنی پچھلے 10سال سے کوشش کر رہی ہے تھی کہ یہ ماسک بنا لیا جائے اور آخر انہیں کامیابی مل گئی۔
کمپنی کے ماہرین کا دعویٰ ہے کہ ماسک سپرے ایک ایسی مصنوعی جلد تیار کرتا ہے جو انسانی جلد کی کاپی لگتی ہے۔مذکورہ سپرے کو سیکنڈ اسکن کا نام دیا گیا ہے۔ اور یہ سپرے ایک خاص طرح کے لوشن استعما ل کرنے کے بعد استعمال کیا جاتا ہے۔ لوشن لگانے کے بعد سپرے کرنے کے اگلے ایک منٹ بعد مصنوعی جلد بننا شروع ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  دنیا کی سب سے لمبی ٹانگوں والی خاتون

اپنا تبصرہ بھیجیں