spaghetti-with-chicken

اسپاگیٹی ود چکن

EjazNews

اشیا ووزن:
اسپاگیٹی کا پیکٹ آدھا کلو، مرغی تین سو گرام، مکھن ایک بڑا چمچہ، سرکہ سفید ایک بڑا چمچہ، نمک آدھا چائے کا چمچہ، چینی ایک چھوٹا چمچہ، لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، سویا ساس ایک چائے کا چمچہ، ہری مرچ چار عدد، اجینو موٹو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ،ادرک پسا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، پانی ایک کپ ، پیاز ایک عدد۔
ترکیب:
اسپاگیٹی کو اسی طرح تیار کیاجاتا ہے جیسے نوڈلز کو کیا جاتا ہے۔ کھلے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور پھرچھان کر علیحدہ رکھ لیں۔
مرغی کے چوکور ٹکڑے کرلیں۔ مکھن گرم کریں۔پیاز ڈالیں۔ دو منٹ بعد لہسن، ادرک، نمک اور اسپاگیٹی کے علاوہ سب چیزیں ملادیں۔ ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پانی خشک ہو جائے تو اتار لیں۔ ڈش میں پہلے اسپاگیٹی بچھائیں اوپر سے مرغی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ اس کے ساتھ ٹماٹو ساس، ہری چٹنی، اور وائٹ ساس رکھیں۔ سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  کھجور کے رول

اپنا تبصرہ بھیجیں