baber-azam

آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا سیریز کیلئے آفیشلز کا اعلان کردیا

EjazNews

آئی سی سی نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کیلئے میچ آفیلشز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دونوں ٹیسٹ میچوں کی سیریز 11 سے 23 دسمبر تک جاری رہے گی ۔پہلے ٹیسٹ میں فیلڈ امپائر مائیکل گف اور رچرڈ کیٹل بروآن ہوں گے جبکہ رچرڈ ایلنگ ورتھ تھرڈ، شوزب رضا فورتھ ، اور اینڈی پائی کرافٹ میچ ریفری کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
11سے 15 دسمبر تک راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پہلا ٹیسٹ میچ کھیلا جائے گا ۔
جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔19 سے 23دسمبر تک جاری رہنے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے جیف کرو کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے جبکہ بروس اوکسن فورڈ اور جوئل ولسن آن فیلڈ امپائرزکی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔گریگری بریتھ ویٹ تھرڈ امپائر اور احسن رضا فورتھ امپائر ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے میاں شہباز شریف کیخلاف دررخواست واپس لے لی

اپنا تبصرہ بھیجیں