vegetabl-with-nodels

مکسڈ ویجی ٹیبل ود نوڈلز

EjazNews

اشیاءو وزن:
نوڈلز آدھا کلو ، ٹماٹر دو عدد، آلو دوعدد، مٹر کے دانے آدھا کپ، بند گوبھی کٹی ہوئی ایک پاﺅ، پالک کٹی ہوئی دو پتے، سوئے کٹے ہوئے چار پتے، گاجر ایک عدد، شلجم پیلا ایک عدد، قیمہ ابلا ہوا ایک کپ، نمک ایک چائے کا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچہ، ہری پیاز ایک عدد، ہرا لہسن ایک عدد، ادرک آدھے انچ کا ایک ٹکڑا، مکھن یا تیل دو بڑے چمچے، پانی ایک کپ۔
ترکیب:
نوڈلز سویوں کی طرح بھی ہوتی ہیں۔ باریک ، موٹی ، کئی ڈیزائن کی ملتی ہیں سبزیوں کے لیے نوڈلز موٹی لمبی سویوں کی طرح خریدیں ۔ نوڈلز پکانے کا عام طریقہ یہ ہے کہ ان کو کھلے پانی میں خوب پکائیں جب یہ گل جائیں تو چھلنی میں پانی نچوڑ کر نوڈلز نکال لیں۔ پھر انھیں کسی بھی طریقے سے استعمال کر سکتی ہیں۔
نوڈلز ابال لیں اور مکھن گرم کر کے قیمہ ڈالیں سب چیزیں ڈال کرپانی ڈالیں۔ پکنے دیں۔
پانی خشک ہو جائے تو آپ چاولوں والی ڈش میں نوڈلز کے ساتھ سبزیاں ملا کر رکھ دیں اس کے ساتھ چلی ساس رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  ٔسبزیوں کا پلاو

اپنا تبصرہ بھیجیں