psl-5

پی ایس ایل 2020ء سجنے والا ہے تیاریاں عروج پر ،کھلاڑی پرجوش

EjazNews

پی ایس ایل 2020ء کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ کھلاڑیوں کے اعلان بھی ہو چکے ہیں کہ کس ٹیم سے کون سا کھلاڑی کھیلے گا۔ اگر بات کریں ۔ اگر بات کی جائے گزشتہ پی ایس ایل کی تو اس کی فاتح کوئٹہ کی ٹیم میں سرفراز احمد خان، محمد نواز، شین واٹسن، احمد شہزاد، عمر اکمل، محمد حسنین، نسیم شاہ، احسن علی ہیں۔ اس ٹیم نے گزشتہ پی ایس ایل میں اپنی کارکردگی سے سب کو حیران کر دیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

پشاور یونائٹیڈ نے بھی اپنی ٹیم کو مستحکم کیا ہے۔ اس ٹیم میں وہاب ریاض، حسن علی، کیرون پولارڈ، کامران اکمل،ڈیرن سیمی، امام الحق، عمرامین شامل ہیں۔

پشاور زلمی

اسلام آباد یونائیٹڈ بھی کسی سے کم نہیں ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شاداب خان، فہیم اشرف، آصف علی، عیوک رنچ،حسین طلعت، احمد بٹ، رضوان حسین،اور موسیٰ خان شامل ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کارکردگی بے پی ایس ایل فور میں کم نہیں تھی۔

یہ بھی پڑھیں:  نیوزی لینڈ نے33ویں اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا

کراچی کنگز کی بات کی جائے تو ان کے ٹورنامنٹ کے باہر ہونے پر کافی شور بھی مچا تھا کیونکہ یہ ایک میڈیا انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے گروپ کی ٹیم ہے۔ ٹیم کی کارکردگی بھی قابل تحسین تھی لیکن جیت ہار بھی کھیل کا حصہ ہے۔ اس ٹیم میں بابر اعظم، محمد عامر، عماد حسین،افتخار احمد، عامر یامین،اسامہ میر، عمیر خان شامل ہیں۔

کراچی کنگز

بات اگر لاہور قلندر کی کی جائے تو اس لاہور قلندر ٹورنامنٹ میں سب سے پہلے باہر ہونے والی ٹیم تھی پچھلے ٹورنامنٹ میں۔ اس ٹیم کو کھلاڑی والوں کے قلبی جذبات بھی اس کے ساتھ جڑے ہوئے تھے جو کہ میڈیا کی نظروں میں گاہے بگاہے آتے رہے۔ اس دفعہ لاہور قلندر کی ٹیم میں فخرزمان، محمد حفیظ، ڈیوڈ ویسیز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، سہیل اختر، حارث رئوف اور سلمان بٹ کھیل رہے ہیں

پی ایس ایل سجنے والا ہے اور امید ہے یہ پہلے سے زیادہ پاکستانیوں کو محظوظ کرے گا اور ٹیمیں اپنی اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں:  میرٹ پر پورا اترنے کے باوجود میرے والد سے پیسوں کا مطالبہ کیا گیا:ویرات کوہلی

اپنا تبصرہ بھیجیں