imran-army

جنوبی وزیرستان میں لانس نائیک عمران شہید اور دو سپاہی زخمی:ترجمان پاک فوج

EjazNews

ترجمان پاک فوج نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں پاک افغان بارڈر کے نزدیک دو دہشت گردوں نے ایف سی کے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دو سپاہی زخمی ہو گئے اورلانس نائیک محمد عمرانشہید ہو گئے ہیں جبکہ اس فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

اسی طرح کشمیر کے محاذ پر بھی انڈین فون گاہے بگاہے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتی رہتی ہیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی کے راولا کوٹ، رکھ چکری سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی چیک پوسٹوں پر مارٹر گولے فائر کیے۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو افسر زخمی ہوئے جبکہ پاک فوج نے بھارتی بلا اشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  بدین میں تیز رفتاری نے 8افراد کی جان لے لی،44زخمی

اپنا تبصرہ بھیجیں