Saudi-women

سعودی خاتون کے ہاں دوران پرواز بچے کی پیدائش

EjazNews

السعودیہ ایئر کی پرواز 1228 ایس وی سعودی عرب کی شمالی کمشنری عرعر سے ریاض کے لیے روانہ ہوئی۔فلائٹ کی روانگی سے قبل جہاز کے عملے اور گراؤنڈ کنٹرول کو اس بارے میں نہیں پتہ تھا کہ پرواز کرنے والی کوئی خاتون زچگی کے قریب ہے اور نہ ہی خاتون نے اس بارے میں کسی کو کچھ بتایا تھا۔ جہاز کو ہوا میں سفر کرتے ہوئے ایک گھنٹہ ہی گزراہوگا کہ عملے کو اطلاع دی گئی کہ ایک مسافر خاتون کو زچگی کی تکلیف ہو رہی ہے۔جہاز کا عملہ اس اطلاع کے ملتے ہی سخت پریشان ہوگیا اور پریشان ہونا بنتا بھی تھا کیونکہ جہاز کے اندر ایسی کوئی سہولت نہیں ہوتی جس کے تحت ڈلیوری کیس ممکن ہو سکے۔خوش قسمتی سے جہاز پر اس وقت ایک لیڈی ڈاکٹر اور نرس بھی موجود تھیں ۔اسی دوران جہاز کے کیپٹن نے انائونسمنٹ کی کہ اگر کوئی لیڈی ڈاکٹر یا طبی عملہ فلائٹ پر موجود ہو تو وہ رابطہ کرے۔کیپٹن کا اعلان سنتے ہی جہاز میں موجود لیڈی ڈاکٹر نے فوری طور پر اپنی خدمات مہیا کیں۔ جہاز کے عملے نے خاتون کو جہاز کے عقبی حصے میں منتقل کیا جہاں لیڈی ڈاکٹر اور نرس کی معاونت سے خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔جن کی وجہ سے زچگی میں کسی قسم کی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:  اب انڈونیشیا میں فائٹرز جیٹ طیارے سحری میں عوام کو جگائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں