fish-ball-soup

فش بال سوپ

EjazNews

اشیاء و وزن:
ابلی ہوئی مچھلی کاگوشت 250، کارن فلور آدھا کپ، مکھن دو بڑے چمچے، اجوائن چار دانے، لہسن پسا ہوا ایک چھوٹا چمچہ، پیاز پسی ہوئی، ایک بڑا چمچہ، ادرک پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، ٹماٹر کا رس ایک چوتھائی کپ، اجینوموٹو ایک چوتھائی کپ، نمک حسب ذائقہ، کالی مرچ حسب پسند، پانی پانچ کپ۔
ترکیب:
50گرام مچھلی کے لمبے ریشے کریں۔ پانی میں ڈال کر پکنے کیلئے رکھیں، لہسن، پیاز، ادرک پسا ہوا، ٹماٹر کارس، اجینو موٹو، نمک، کالی مرچ ڈال دیں۔ اب 2سو گرام مچھلی میں کارن فلور ہاتھ سے خوب ملا دیں۔ مکھن گرم کریں۔ اس میں اجوائن سنہری کریں۔ پھر یہ گولے آہستہ آہستہ فرائی کر کے نکال لیں۔ اسی مکھن میں پیاز فرائی کریں ،گل جائے مگر بادامی نہ ہو ا سے بھی نکال لیں۔ مچھلی کاسوپ پکتے پکتے جب تین کپ رہ جائے تو اس میں مچھلی کے گولے اور پیاز ڈال دیں، دو منٹ بعد اتار لیں ۔ فش بال سوپ تیار ہے۔
یہ احتیا ررکھیں کہ گولے ٹوٹنے نہ پائیں۔ فش بال ڈالنے سے پہلے کارن فلور کا ایک بڑا چمچہ پانی میں گھول کر ملا دیں تاکہ سوپ گاڑھا ہو جائے۔
اس کے بعد فش بال ڈالیں، چلی ساس اور سلاد کے ساتھ رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن اینڈ کوکونٹ سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں