dubang-3

انڈین انٹرٹینمنٹ بھی آر ایس ایس سے نہ بچ سکی

EjazNews

انڈیا میں جہاں ہر طبقہ ہندو توا کے متشدد نظریات سے متاثر ہو رہا ہے ،وہیں پر آر ایس ایس کے نظرئیے نے انڈیاکی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کو بھی نہیں بخشا ہے۔ جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہاں پر آنے والے وقت میں انٹرٹینمنٹ کیسی ہوگی اور کس طرح کی ہوگی۔
سلمان خان کی مشہور زمانہ فلم دبنگ کا تیسرا سیکوئل انڈیا میں ریلیز ہو نے والا ہے۔ اس کی ریلیز سے پہلے ہی اس کو متنازعہ بنانا شروع کر دیا گیا ہے۔ہندو تنظیم کے مطابق اس فلم کے ٹائٹل سانگ میں ہندو دیوی دیوتائوں کی توہین کی گئی ہے اور اس میں سے وہ مناظر نکالے جائیں جس سے ان کے مذہبی جذبات متاثر ہورہے ہیں۔خاص طور پر انڈین سینسر بورڈ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ٹائٹل سانگ سے ہندو سادھوئوں کے ناچنے کے مناظر نکالے جائیں۔

تنظیم کی جانب سے لکھا گیا خط

انڈین سینما جس طرح سے دنیا کو انٹرٹینمنٹ مہیا کر رہا تھا اور دنیا بھر میں اس کا بزنس بڑھ رہا تھا لگتا تھا یہ کبھی نہ کبھی ہالی ووڈ کا مقابلہ کرنے کی پورزیشن میں آجائے گا۔ لیکن آنے والا وقت اس کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کیلئے بھی زوال کے برسوں کا سال ہو گا جیسے انڈین معیشت تباہ ہو رہی ہے ویسے انڈین میڈیا انڈسٹری بھی بربادی کی جانب چلی جائے گی یا پھر پوری طرح ہندو انٹرٹینمنٹ بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  معروف لوک فنکار الن فقیر کو ہم سے بچھڑے 19برس ہو گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں