Kala-Chana-soup

کالے چنوں کا سوپ

EjazNews

کالے چنے ایک کپ، پانی آٹھ کپ، ہرا لہسن پساایک عدد، ادرک پسا ہوا ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، ٹماٹر کا رس ایک چوتھائی کپ، ہی مرچ دو عدد لمبی کاٹ لیں، اجینو موٹو ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، نمک، کالی مرچ حسب ذائقہ۔
ترکیب:
رات کو چنے بھگو دیں اور صبح ہلکی آنچ پر پکنے کیلئے رکھ دیں۔ ٹماٹر کے رس کے علاوہ سب کچھ شامل کر دیں۔ جب چار کپ پانی رہ جائے تو ٹماٹر کا رس شامل کردیں۔
20منٹ پکائیں اور پھر اتار لیں ، سوپ تیار ہے۔
نوٹ: کالے چنے کے سوپ سے دماغ کو طاقت ملتی ہے، جن لوگوں کے بال کم عمری میں سفید ہوں ان کو ہفتہ میں ایک بار ضروری یہ سوپ پینا چاہئے

یہ بھی پڑھیں:  فش کارن سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں