afridi

ڈیوڈ وارنر کے دعوے اور دوسرا ٹیسٹ میچ

EjazNews

آسٹریلو کرکٹ ٹیم کے مایہ نازاوپننگ بیٹس مین ڈیوڈ وارنر نے گزشتہ روز کہا تھا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کرینگے ۔وہ پاکستان کیخلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں اپنی کارکردگی سے مطمئن ہیںاور دوسرے میچ میں بھی کارکردگی تسلسل کو برقرار رکھیں گے اور اپنی ٹیم کی فتح میں یقینی کردار ادا کریں۔ اس میں کوئی دوسری رائے نہیں کہ ڈیوڈ وارنر ایک بڑے کھلاڑی ہیں اوران کی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ پاکستانی ٹیم ان کے سامنے فی الحال اتنی بڑی ٹیم نہیں ہے جس کیخلاف انہیں جیتنے میں ناکامی کا سامنا ہو لیکن بعض اوقات بڑے بول انسان کے سامنے آجاتے ہیں ۔
وارنر کا کہنا تھا کہ وہ 154رنز کی بہترین اننگز کھیلنے پر بہت خوش ہیں اور پر جوش ہیں کہ وہ گرین شرٹس کے خلاف دوسرے میچ میں بھی عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے اور مقصد کے حصول کیلئے سخت محنت کریں گے۔
آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان دوسری ٹیسٹ سیریز شروع ہو چکی ہے۔ایڈیلٹ میں کھیلی جارہی اس سیریز میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ شروع کی تو ڈیوڈ وارنر اور جوئے برنس نے اوپننگ کی ۔ جوئے 8رنز پر آﺅٹ ہوئے۔
اس میچ میں موسیٰ خان اپنا پہلا میچ کھیل رہے ہیں۔اس ٹیسٹ سیریز کی پہلے دن کا کھیل تو مکمل طور پر آسٹریلیا کے حق میں ہے۔ اور پاکستانی بائولنگ مکمل طورپر فیل ہے۔ اور ڈیوڈ وارنر ایسے وکٹ پر براجمان ہیں جیسے سامنے محلے کی کوئی ٹیم کے بچے ان کو بائولنگ کرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  نواز شریف نے جو وعدے نبھائے، آج اسی کی سزا آپ کا محبوب لیڈر نواز شریف بھگت رہا ہے:مریم نواز

وارنر نے لگتا ہے آج پاکستانی ٹیم پر کوئی غصہ نکالا ہے بیچارے بائولرز کی ایسی درگت بنائی ہے کہ وہ کہہ رہے ہوں گے آج کا دن بہت مشکل ہے۔166 سکور کے ساتھ وارنر پاکستانی بائولرز سے آئوٹ نہیں ہوئے اور یوں ان کا دعوی بہت مضبوط ہو گیا ہے کہ پاکستانی ٹیم کو کلین سویپ کریں گے۔وارنر کے ساتھی کھلاڑی نے بھی خوب ہاتھ دھوئے اور 126 سکور کی اننگز کھیلی۔

جیسے گزشتہ روز پاکستانی ٹیم کی بائولنگ فیل ہو گئی تھی آج پاکستانی بیٹنگ کا بھی حال ایسا ہی ہے جیسے شیر کے سامنے بکری کو ڈال دیا گیا ہو۔

قومی ٹیم کو 2کھلاڑیوں کے نقصان پر فالو اپ کا سامنا ہے۔قومی ٹیم 302رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔ قومی ٹیم کو آسٹریلیا کی برتری ختم کرنے کیلئے276رنز درکار ہیں۔ فالو آن کے نتیجے میں اوپنر شان مسعوداور امام الحق نے میدان سنبھالا۔امام الحق بغیر سکور کیے پویلین لوٹ گئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آگیا، اسلام آباد ہائیکورٹ بھی کیس کو سنے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں