mulligatawny-soup

مسور کی دال کا سوپ

EjazNews

اشیا و وزن:
مسور کی دال آدھا کپ، ٹماٹر دو عدد، لہسن پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، پیاز پسی ہوئی ایک بڑا چمچہ، ایجنو موٹر آدھا چائے کاچائے کا چمچہ، پودینہ کے پتے پندرہ عدد، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ، مرغ کا ابلا گوشت ایک کپ، نمک حسب ذائقہ، پانی چھ کپ۔
ترکیب:
دال دھو کر پانی میں لہسن ، پیاز ، ٹماٹر، اجینو موٹر، نمک، کالی مرچ ڈال کرچولھے پر چڑھادیں۔ہلکی آنچ پر پکائیں۔
جب تین کپ پانی رہ جائے تو گوشت شامل کردیں۔ گوشت کے ریشےکر کے ڈالیں، 10منٹ بعد اتارلیں۔ ڈش میں نکال کر پودینہ کے پتے ڈال دیں۔
چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بھٹوں کا گولڈن سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں