Paveez-kaleem

’’رنگ عشقے دا ‘‘پرویز کلیم 60دنوں میں مکمل کریں گے

EjazNews

مصنف و ہدایتکار پرویز کلیم کا شمار سینئر ہدایتکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کو بڑی کامیاب فلمیں دی ہیں۔ لیکن پچھلے ایک عرصے سے وہ فلموں سے دور تھے انہو ں نے پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے کوئی فلم نہیں بنائی۔ لیکن وہ دوبارہ فلم انڈسٹری کیلئے فلمیں بنانے کیلئے تیار ہیں اور فلم رنگ عشقے دا سے فلم انڈسٹری میں واپس آرہے ہیں۔ اس فلم میں وہ نئے ستاروں کو لے کر فلم بنا رہے ہیں۔ لاہور پریس کلب میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا علی عباس، زاریہ اور آمنہ شریف کو مرکزی کرداروں میں متعارف کروایا جارہا ہے جبکہ مدیحہ شاہ فلم میں اہم کر دار کریں گی۔ پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ آمنہ شریف اور زاریہ ٹاپ کی ماڈل ہیں۔ اس فلم میں مرکزی کردار علی عباس سرانجام دے رہے ہیں۔
پرویز کلیم کا کہنا تھا کہ یہ فلم وہ 60دنوں میں مکمل کریں گے اور اس پر لاگت تین کروڑ روپے آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  میشا شفیع کے جنسی ہراسگی کے الزام کو ایف آئی اے نے غلط قرار دے دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں