steven-smith

آسٹریلیا کے کپتان سٹیون سمتھ کی خود احتسابی

EjazNews

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز اور کرکٹ کی دنیا کے معتبر نام سٹیو ن سمتھ کا شمار دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے۔ ٹیسٹ کرکت میں عالمی نمبر کھلاڑی ہیں۔ سمتھ اپنی ٹیم کو لڑانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں اور کھیل پر ان کی دسترس نہایت مضبوط ہے۔ لیکن گزشتہ دنوں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کھیلی گئی۔ اس ٹیسٹ سیریز میں آسٹریلیا نے سیریز تو جیت لی لیکن سمتھ اچھے کھیل کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔ جس کا انہیں دکھ تھا اور اس کیلئے انہوں نے خود کو سزا بھی دی۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب ٹیم بس میں کھلاڑی سوار ہو رہے تھے تو سمتھ اس میں سوار نہیں ہوئے اور سٹیڈیم سے کر ہوٹل تک دوڑتے ہوئے تین کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔
سمتھ نے اپنے ا س عمل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب بھی وہ کسی میچ میں سکور کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو وہ خود کو سزا دیتے اور اگر وہ کسی میچ میں سنچری کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں تو وہ خود کو ایک چاکلیٹ کے ذریعے انعام بھی دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں بہتر سکور نہیں کر پاتا تو میں کبھی دوڑتا ہو ں یا پھر جم جاتا ہوں یا پھر کچھ اور کرتا ہوں تاکہ خود احتسابی کے عمل سے گزر سکوں۔

یہ بھی پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ ہوگیا

اپنا تبصرہ بھیجیں