imran-khan-Speech

کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سامنا ہے جبکہ دنیا کے طاقتور ممالک محض اپنے تجارتی مفادات کے پیش نظر چپ سادھے کھڑے ہیں:وزیراعظم عمران خان

EjazNews

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر پر اظہار خیال کیا ہے۔ چارماہ ہونے والے ہیں لیکن دیکھئے دنیا ان مظلوموں کیلئے کتنی آواز بلند کر رہی ہے۔ اس گلوبل ویلج کے زمانے میں ایک خطے کو پور دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا گیا ہے۔ کشمیری پوری دنیا میں مظلومیت کی مثال بنے ہوئے ہیں ۔ لیکن فلسطین ہو یا کشمیر مفادات سب سے پہلے ہے اور انسانیت کہیں بعد کی بات ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے لکھا ہے آر ایس ایس کے نظریے پر کھڑی بھارت سرکار کی فسطائی ذہنیت نمایاں ہے کہ 100 روز سے زائد عرصہ بیت جانے کے باوجود مقبوضہ جموں وکشمیر کامحاصرہ جاری ہے اور کشمیریوں کو انسانی حقوق کی بدترین پامالی کا سامنا ہے جبکہ دنیا کے طاقتور ممالک محض اپنے تجارتی مفادات کے پیش نظر چپ سادھے کھڑے ہیں۔

اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ بھارت ایک بڑی منڈی ہے اور اس کے ساتھ طاقتور ممالک کے تجارتی مفادات وابستہ ہیں ۔ یہ تجارت صرف اشیاء کی ہی نہیں بلکہ اسلحہ بارود کی بھی ہے۔ بھارت کھربوں ڈالر کا اسلحہ خریدرہا ہے ۔
لیکن آر ایس ایس کے نظرئیے سے ہندوستان کو آزاد کروانا بھی تو ایک کام ہے ۔ کیونکہ اگر ہندوستان کو اس فسطائیت سے نجات نہ دلائی گئی تو یہ پوری دنیا کیلئے خطرہ بن جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  ٹیم میں تبدیلیوں کا مقصد اپنی ٹیم کو جتوانا ہوتا ہے: وزیراعظم عمران خان

اپنا تبصرہ بھیجیں