green-soup

ہری سبزیوں کا سوپ

EjazNews

بند گوبھی باریک کٹی ہوئی ایک کپ، سیم کی پھلیاں ثابت آٹھ عدد، مٹر کے دانے آدھا کپ، مٹر کے نرم چھلکے ثابت چار عدد، پالک کٹی ہوئی آدھا کپ، ہری پیاز کٹی ہوئی دوعدد، ہرا لہسن کٹا ہوا ایک عدد، مرغی کے ریشے آدھا کپ، نمک حسب پسند، پانی سات کپ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچہ۔
ترکیب:
سب چیزیں دھو کر پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے رکھ دیں۔نمک، کالی مرچ اور مرغی کے ریشے نہ ملائیں۔ جب تین کپ رہ جائے توچھلنی میں چھان لیں اور اس میں نمک، کالی مرچ اور مرغی کے ریشے ملا کر پانچ منٹ پکائیں۔ پھر اتارلیں۔ سوپ تیار ہے۔
چلی ساس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  چکن، ویجیٹیبل مِکس سُوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں