Egg-soup

انڈوں کا سوپ

EjazNews

اشیاءووزن:
انڈے پانچ عدد، ابلی مرغی کے ریشے ایک کپ، کارن فلور تین بڑے چمچے، مکھن دو بڑے چمچے، چینی ایک چھوٹا چمچہ، لہن پسا ہوا آدھا چھوٹا چمچہ، کالی مرچ پسی ہوئی آدھا چھوٹا چمچہ، درمیانی پیاز کٹی ہوئی ایک عدد، اجینو موٹو آدھا چھوٹا چمچہ، سفید سرکہ ایک بڑا چمچہ، پانی چار کپ، نمک حسب ذائقہ۔
ترکیب:
تین بڑے انڈے سخت ابال کر ان کے قتلے کرلیں۔ دو انڈوں کی سفیدی کانٹے سے پھینٹ لیں۔ زردی کسی اور کام میں لے آئیں۔
آدھا مکھن گرم کریں، اس میں کارن فلو بھون لیں۔ سنہری رنگ کا ہوجائے تو پلیٹ میں نکال لیں،باقی مکھن گرم کریں۔ پیاز تلیں، سفید رنگ کی رہے۔ اب اس میں مرغی کے ریشے ملا دیں۔ لہسن ، کالی مرچ، نمک،اجینو موٹو ، سفید سرکہ ، چینی اور پانی ڈال کر پکنے رکھ دیں۔
20منٹ آنچ پر پکائیں۔
تھوڑے سے پانی میں بھنا ہوا کارن فلور ڈال کر خوب ملائیں اور سوپ میںتھوڑا تھوڑا کر کے شامل کر دیں۔
3منٹ پکنے دیں۔
انڈوں کی سفیدی پکتے ہوئے سوپ میں اس طرح ڈالیں جیسے جلیبیاں بنتی ہیں۔ ساتھ ساتھ چمچہ ہلائیں۔
2منٹ بعد سوپ اتار لیں۔ ڈونگے میں انڈے کے باریک قتلے ڈالیں اور سوپ اس میں الٹ دیں۔
چلی ساس، وائٹ ساس کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  بکرے کی زبان کا سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں