meat-ball-nodelas-soup

میٹ بال نوڈلز سوپ

EjazNews

اشیا و وزن:
قیمہ 250گرام، کارن فلور آدھا کپ، نمک ایک چوتھائی چائے کا چمچہ، کالی مرچ ایک چوتھائی چائے کاچمچہ، دودھ ایک بڑا چمچہ۔
نوڈلز باریک آدھا کپ، کارن فلور ایک بڑا چمچہ، پیاز ایک عدد، لہسن ادرک پسا ہوا ایک چائے کا چمچہ، دودھ آدھا کپ، پانی چار کپ، اجنیو موٹو آدھا چائے کا چمچہ، مکھن دو بڑے چمچے، سویا ساس ایک چائے کاچمچہ۔
ترکیب:
کچے قیمہ میں کارن فلور ملا کر ہاتھ سے خوب ملیں، نمک ،کالی مرچ ، دودھ ملا کر چھوٹے چھوٹے گولے بنا لیں ۔ تھوڑی دیر کے لیے ریفریجریٹر میں رکھ دیں تاکہ سخت ہو جائیں۔
نوڈلز کھلے پانی میں ڈال کر ابال لیں اور چھان کر علیحدہ رکھیں۔ مکھن گرم کریں۔ پیاز دو منٹ فرائی کریں۔ سنہری ہونے لگے تو لہسن اور ادرک ڈال دیں اورق یمہ کے گولے ہلکی آنچ پر تلیں ۔اتارلیں۔
پانی میں نوڈلز ڈال کر پکنے رکھ دیں۔ قیمہ کے گولے بھی آہستہ سے ڈالیں۔ اجینو موٹو، نمک بھی ملا دیں۔ سویا ساس بھی ڈال دیں۔
20منٹ بعد دودھ میں فارن فلور اچھی طرح ملا کر وہ بھی شامل کریں ۔ 3منٹ بعد اتارلیں۔
چلی ساس اورسلاد کے ساتھ پیش کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  فرنچ سوپ
کیٹاگری میں : سوپ

اپنا تبصرہ بھیجیں