prawn-pulao

جھينگا پلاو

EjazNews

اشیاء و وزن:
چاول آدھا کلو، آئل ايک پائو، جھينگا آدھا پائو، پياز دو عدد، لہسن ايک گھٹی، کڑی پتہ چار عدد، کالا زيرہ آدھا چھوٹا چمچ، بڑی الائچی ايک عدد، دار چینی ايک ٹکڑا، لونگ چار عدد، کالی مرچ چھ عدد، دہی آدھا پائو، نمک حسب پسند، جوائن ايک چمچ چھوٹا،پانی ايک لیٹر
ترکیب:
جھينگے دھو کر تھوڑا سا نمک اور پسی ہوئی اجوائن لگا کر رکھ دیں۔چاول دھو کر 20 منٹ کيلئے بھگو کر رکھ ديں، پياز کو آئل ميں سرخ کريں اور اس ميں جھينگے ڈال کر بھونيں، اب سارا مصالحہ اور دہی ڈال دیں اور بھونتی جائيں، جب دہی کا پانی سوکھ جائے، تو ڈیڑھ پيالی پانی ڈال دیں اور ابلنے دیں، ايک پيالہ پانی باقی رہ جائے تو چاول ڈال دیں، ساتھ ہی تین پیالے پانی اور ڈال دیں، اب چاول تيز آنچ پر پکائیں، جب معمولی سا پانی رہ جائے تو دم لگائیں، نہایت لذيذجھینگا پلائو تیار ہے۔
نوٹ:چاول بھگو کر رکھنے کا ٹائم آپ اپنے خریدے ہوئے چاولوں کی مطابقت سے کم زیادہ کر سکتی ہیں۔ کیونکہ پرانے اورنئے چاولوں میں پانی میں بھگو کر رکھنے کے ٹائم میں فرق ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سویٹ پوٹیٹو منچورین ود براﺅن گارلک رائس

اپنا تبصرہ بھیجیں