asia-cup-winner

شاباش پاکستان ٹیم

EjazNews

پاکستان اور بنگلہ دیش کے مستقبل کے کرکٹرز کے درمیان آئی سی سی چیمپیئن شپ کھیلی گئی۔ جس میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 77سکور سے جیت اپنے نام کر لی۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا۔


روحیل نذیر نے اپنے شاندار کھیل سے 113رنز کی اننگز کھیلی جبکہ عمران رفیق 62،سعود شکیل 42، عمر بن یوسف4، حیدر علی26، خوش دل شاہ27، عماد بٹ 15رنز بنا پائے۔ یوں 301کے مجموعی سکور کو بنگلہ دیش کی ٹیم نے اچیو کرنا تھا۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 224رنز پر پویلین پہنچ چکی تھی۔ بنگلہ دیش میں سب سے نمایاں سکور نظم الحسین نے 46کیا۔
پاکستانی ٹیم کے باﺅلروں میںمحمد حسنین نے 32رنز دے کر 3وکٹیں حاصل کیں۔خوشدل شاہ، سیف بابر نے دودووکٹیں جبکہ عمر خان، عماد بٹ،ثمین گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں:  مولانا فضل الرحمن کی ڈیڈ لائن ختم ہو رہی اب کیا ہوگا؟

روحیل نذیر اپنی بہترین کارکردگی کی وجہ سے پلیئر آف دی میچ بنے۔
یہ میچ شیر بنگال نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں