shimabara-1

شمابارا میں تیرتی مچھلیاں،سیاحوں کو رکنے پر مجبور کر دیتی ہیں

EjazNews

جاپان کے جزیرے شمابارا لوگوں کی توجہ کا مرکز ایک عرصے سے بنا ہوا ہے۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ یہ پانی اتنا زیادہ صاف ہے کہ حکام نے ان میں مچھلیاں چھوڑ دی ہیں۔ جاپانی حکام نے 1978ء میں سو میٹر کے آبی راستے میں کچھ مچھلیاں چھوڑی تھیں۔ جلدہی مچھلیوں کی تعداد بڑھ گئی اور یہ جگہ سیاحوں کے پسندیدہ ترین مقامات میں سے ایک بن گئی۔ اس کے بعد حکام نے پورے شہر کے پانی میں مچھلیاں چھوڑ دیں۔ یہ مچھلیاں پانی کے بہائو کے مخالف سمت میں تیرتی ہیں اور سیاحوں کی طرف سے پانی میں خوراک ڈالے جانے کا انتظار کرتی ہیں۔ علاقے میں کئی جگہوں پر مچھلیوں کو خوراک نہ ڈالنے کی ہدایات درج ہیں لیکن سیاح انہیں کچھ ڈالے بغیر نہیں رہتے۔ حکام ان مچھلیوں کے لیے پانی کو زیادہ سے زیادہ صاف رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  صبر کا امتحان کڑا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں